بھارتی دباؤ،چیمپئنز ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر کو نکال دیا آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل عالمی ٹرافی ٹور کا اعلان کیا
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے دباؤ پر آزاد کشمیر کو پاکستان کے ٹرافی ٹور پروگرام سے نکال دیا۔
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل عالمی ٹرافی ٹور کا اعلان کیا، جس میں مظفر آباد (یعنی آزاد کشمیر) کو نکال دیا گیا۔ٹرافی دورے کے دوران پہلے روز پاکستان مونومنٹ، دامن کوہ، فیصل مسجد جائے گی جبکہ سابق اسپیڈ اسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر آئیکون ہوں گے۔
دارالحکومت اسلام آباد کے بعد ٹرافی ٹور کیلئے پاکستان کے مشہور شہروں اور مقامات جیسے کراچی، ایبٹ آباد، اور ٹیکسلا کا رخ کرے گی۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ٹرافی آج (ہفتہ) سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر پاکستان مونومنٹ پہنچائی جائے گی جہاں شائقین اسکے ہمراہ تصاویر بنوا سکیں گے۔
16 نومبر: اسلام آباد17 نومبر: ٹیکسلا اور خان پور18 نومبر: ایبٹ آباد19 نومبر: مری20 نومبر: نتھیا گلی22 سے 25 نومبر تک ٹرافی کراچی کے مختلف مقامات کی زینت بنے گی۔
مظفرآباد،رنگارنگ تفریحی کشمیر ریمنٹ میلہ اختتام پذیر