راجہ شبیرسینکڑوں اشک بار آنکھوں کیساتھ سپردِ خاک

راجہ شبیرسینکڑوں اشک بار آنکھوں کیساتھ سپردِ خاکمرحوم سابق مئیر آف ایکرنگٹن راجہ عبدالغفار خان،معروف سماجی شخصیت راجہ قمرالزمان کے بہنوئی تھے
میرپور (نمائندہ خصوصی )ریٹائرڈ سینئر معلم راجہ محمد شبیر خان مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے راجہ شبیر کی نماز جنازہ میرپور آزاد کشمیر میں ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہیں میرپور تھوتھال قبرستان میں سینکڑوں اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا گیا

راجہ شبیر مرحوم سابق مئیر آف ایکرنگٹن راجہ عبدالغفار خان اور معروف سماجی شخصیت راجہ قمرالزمان کے بہنوئی تھے مرحوم ایک انتہائی ملنسار درد دل رکھنے والے خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے

ان کی پُروقار شخصیت کو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا ان کی موت کی خبر سے آزادکشمیر اور برطانیہ میں رنج و الم کی لہر دوڑ گئی بذریعہ فون اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر کے ساتھ تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہو گیا

برمنگھم سے سابق سینئر مدرس خواجہ نثار احمد نے راجہ محمد شبیر خان کی نا گہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ شبیرمرحوم نہایت ہی ملنسار ، با اخلاق ، اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔

ان کی وفات کی خبر سے گہرا صدمہ ہوا مرحوم بہت اچھے دوست تھے۔ اللہ سبحانہ وتعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

فیض پور شریف سے تعلق رکھنے والے معروف سینئر صحافی خواجہ محمد اقبال نے راجہ محمد شبیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح تعزیتی پیغام جاری کیا

فیض پورشریف کی ہر دلعزیز شخصیت ،میرے نہایت ہی مہربان دوست ریٹائرڈ مدرس الحاج راجہ شبیر مختصر علالت کے بعد داعئی اجل کو لبیک کہہ گئے۔مرحوم صوم و صلوۃ کے پابند ،نہایت باوقار،اعلی شخصیت و کردار کے مالک تھے۔

نہایت شائستگی اور سلیقہ سے گفتگو فرماتے۔ان کا روحانی تعلق آستانہ عالیہ فیض پور شریف سے تھا۔غریب پروری ان میں رچی بسی تھی۔قبلہ والد گرامی کی عیاد ت کےلئے متعدد مرتبہ غریب خانے پر تشریف لائے۔

ہمیشہ صاف ستھرا اور اجلا لباس زیب تن رکھتے تھے۔اللہ تعالی ان کی بشری خطاؤں سے صرف نظر فرماتے ہوئے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تاجدار کائنات کے وسیلہ جلیلہ سے انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے

ڈومال کے یوتھ کونسلر خواجہ احتشام نے فیس بُک پر اپنے ساتھ مرحوم کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا ڈومال کی ہر دل عزیر عظیم شخصیت ،میرے والدگرامی کےقریئبی دوست میرے استاد راجہ ماسٹر محمد شبیر خان داغ مفارقت دے گئے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرما ئے

معروف صحافی چوہدری اے ڈی نے اپنا تعزیتی پیغام کچھ اس طرح دیا ۔ آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں ۔سامان ھو سو برس کا پل کی خبر نہیں فیضپور شریف کے موضع ڈومال راجگان کی ھر دلعزیز سماجی شخصیت حال مقیم میرپور ماسٹر راجہ شبیر آج قضائے الہی سے میرپور میں وفات پا گئے ھیں مرحوم راجہ محمد شبیر ھمارے مخلص دیرینہ ساتھی تھے

راجہ شبیر مرحوم ملنسار نیک سیرت حسن اخلاق کا پیکر تھے ان کی وفات پر انتہائی صدمہ ھوا ھے مگر رضائے ربی ھے ان کی جدائی پر ھر آنکھ اشکبار ھے دعا ھے کہ ھمارے پیارے بھائی کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین و ان کے دوست احباب کو صبر جمیل دے آمین

ڈومال بئیرل سوسائٹی کے خواجہ اکبر ، خواجہ مظہر حسین ، خواجہ بشارت حسین ، خواجہ عثمان خالد ،خواجہ ارشد محمود مدنی ، عبدالرازق مغل ، داؤد اکرم مغل ،الحاج فاروق لطیف مغل ، علی اصغر مغل ،گلفراز مغل ، امجد فاروق مغل ،وحید الرحمن مغل ، محمد رجاسب مغل ،سابق مشیر حکومت آزادکشمیر چوہدری حق نواز ، راجہ زاہد حنیف ، راجہ جاویدحنیف اور دیگر نے بھی راجہ محمد شبیر خان مرحوم کی وفات پر راجہ عبدالغفار خان ، راجہ قمر الزمان خان اور راجہ شبیر مرحوم کے پسماندگان راجہ محمد ظہیرو راجہ محمد اسرارو راجہ محسن وراجہ وقار اور راجہ وقاص سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور خاندان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ۔

 

 صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی،چیف سیکرٹری

راجہ شبیرراجہ شبیرسینکڑوں اشک بار آنکھوں کیساتھ سپردِ خاکریٹائرڈ سینئر معلم راجہ محمد شبیر خانسینئر مدرس