ساجد محمودآف لوڈ،ای سی ایل سے نام نکالنے کا مطالبہ

ساجد محمودآف لوڈ،ای سی ایل سے نام نکالنے کا مطالبہ جے کے ایل ایف کا عوام اور پارٹی ممبران سے پرامن رہنے کی اپیل۔اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی اختیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF) نے اپنے AJK-GB زونل صدر ساجد محمود کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آف لوڈ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

جبکہ بورڈنگ کارڈ حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے ذاتی کاروباری دورے پر آج دن ایک بجے کی پرواز پر متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔پارٹی کے سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری کردہ ایک بیان میں، جے کے ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے آج جنیوا کنونشن 1954 کی خلاف ورزی کی ہے اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی کارروائی کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اس کی وجہ پوچھنے پر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے ساجد محمود سے بے بسی کا اظہار کیا کیونکہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی جواب نہیں تھا کہ آپ کو سیکیورٹی ایجنسی کی ہدایت پر سفر کرنے سے روکا گیا ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ساجد محمود کا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالا جائے کیونکہ یہ کارروائی لوگوں خصوصاً جے کے ایل ایف کے مشتعل اراکین کو رد عمل دینے پر مجبور کر سکتی ہے۔پارٹی رہنماؤں نے اپنی پارٹی کے اراکین سے پرامن رہنے کی اپیل کی کیونکہ پارٹی نے اس غیر ضروری اور غیر جمہوری عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاسپورٹ پرنٹنگ میں تاخیر،لاکھوں لوگ شدید پریشانی کا شکار

JKLFای سی ایل سے نام نکالنے کا مطالبہجموں کشمیر لبریشن فرنٹساجد محمودآف لوڈ
Comments (1)
Add Comment