شاہ غلام قادرکی کھوئی رٹہ آمد ،شاندار استقبال کیا

کھوئی رٹہ(غلام محمود جرال،واصف علی واصف سے )مسلم لیگ ن آزادکشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں ورکر کنونشن منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر تھے ورکر کنونشن میں حلقہ بھر سے کارکنان مسلم لیگ ن،مسلم لیگ یوتھ ونگ اور عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی

ورکر کنونشن آمد پرحلقہ صدر راجہ نوید مروت ایڈووکیٹ کی قیادت میں کارکنان نے صدر جماعت شاہ غلام قادر کا شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچاورکی گی گلے میں ہار ڈالے گے

اس موقع پر سابق وزیر حکومت راجہ نثار احمد خان،راجہ ایاز احمد خان اور راجہ شاداب سکندر ایڈووکیٹ بھی اُن کے ہمراہ تھے ورکر کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا کی جس کی سعادت محمد ظہور بٹ نے حاصل کی

سٹیج سیکرٹڑی کے فرائض غلام قادر بٹ نے انجام دئیے ورکرکنونشن زیر صدرات حلقہ صدر راجہ نوید مروت ایڈووکیٹ تھا جبکہ مہمان خصوصی صدر جماعت شاہ غلام قادر تھے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا کہ لیگی کارکنان اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہو گا

ہر حلقہ سے ایک سے زائد امیدوار ہوتے ہیں اس میں پرشانی کی کوئی بات نہیں جس بھی فیصلہ ہو گا وہ بہتر ہو گا اپ لوگ جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا کام جاری رکھیں اور الیکشن کی تیاری کریں

مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں متحد ومنظم ہے حلقہ کھوئی رٹہ میں مسلم لیگ ن متحد ہے حکومت سے نکل کے بارے میں انہوں نے کہاکہ دو حلقے اس حکومت کا حصہ ہیں باقی ہم سب اپوزیشن میں ہیں ہمارا حکومت سے کوئی تعلق نہیں آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزاد کشمیر کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں سابق وزیر حکومت راجہ نثار احمد خان،راجہ ایاز احمد خان،راجہ شاداب سکندر ایڈووکیٹ،چیئرمین راجہ محمود نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم سب مسلم لیگ ن کے پرچم تلے متحد ومنظم ہیں

مخالفین کیلئے واضع پیغام ہے کہ وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہے مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ میں کل بھی مضبوط تھی اور آج بھی ہے مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ میں کوئی جماعت اس وقت مقابلے میں نہیں

اس موقع پر حلقہ صدر راجہ نوید مروت ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ محمد اشفاق خان،راجہ محمد ارشاد خان،رجہ رازق مسعود خان،اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ،راجہ محمد عارف ایڈووکیٹ،فاروق قمر،راجہ محمد جہانگیر،ظہیر الدین بابر،راجہ محمد الیاس خان،عمران بشیر ایڈووکیٹ،خان ملک خان،چیئرمین راجہ خورشید،راجہ ظفراللہ خان ایڈووکیٹ،راجہ محبوب طاہر،راجہ واجد محمود،ملک ریاض،ذیشان جرال،چیئرمین چوہدری محمد یعقوب،مرزا اشفاق جرال نے بھی خطاب کیا

اور اپنی اپنی تجاویز صدر جماعت کے سامنے رکھی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یوتھ ونگ کے آرگنائزر فاتح محمود کیانی،مرکزی یوتھ ونگ کے صدر منشاء،ضلعی صدر راجہ ادریس نے خصوصی شرکت کی آخر ملک پاکستان کے استحکام،تحریک آزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گی اور مہمانوں کا کھا نا کھلایا گیا۔

 

مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکاعوامی تحریک کی حمایت کا اعلان

شاندار استقبال کیاشاہ غلام قادرشاہ غلام قادرکی کھوئی رٹہ ورکر کنونشن آمد