کشمیر کونسل معاملات پر مشاورت نہیں کی جاتی،بیرسٹر سلطان
کشمیر کونسل مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ختم ہوئی ہے تاہم اسے بطور اپر ہائوس تو تسلیم کیا جا سکتا ہے ،صدر ریاست
اسلام آباد(وقائع نگار)صدر آزاد جموں وکشمیرو وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وفاقی سیکرٹری وزارت امور کشمیروسیم اجمل چوہدری اور جائنٹ سیکرٹری کونسل علی اکبر خٹک کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت امور کشمیروسیم اجمل چوہدری اور جائنٹ سیکرٹری کونسل علی اکبر خٹک نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر کونسل کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیرو وائس چیئرمین بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کونسل مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ختم ہوئی ہے تاہم اسے بطور اپر ہائوس تو تسلیم کیا جا سکتا ہے لیکن بطور حکمران نہیں کیونکہ اس سے ریاست کے عوام میں بے چینی اوراضطراب پیدا ہو گا
جبکہ بحیثیت وائس چیئرمین کونسل کے معاملات پر مجھ سے بھی مشاورت نہیں کی جاتی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مورخہ20نومبربروز بدھ کو دوپہر 2بجے کیپٹن ہائوس منڈی پیراں (کوٹلی)کے مقام پر میئر کوٹلی چوہدری محمد تاج کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے
[…] کشمیر کونسل معاملات پر مشاورت نہیں کی جاتی،بیرسٹر سلطا… […]