میرپورمیں پی ٹی آئی کاجلسہ،ایف آئی آر درج،اہم رہنماگرفتار

میرپورمیں پی ٹی آئی کاجلسہ،ایف آئی آر درج،اہم رہنماگرفتار

میرپور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو ریسٹ ہاؤس میں گزشتہ رات بغیر اجازت جلسہ منعقد کرنا مہنگا پڑ گیا۔ صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرتے ہوئے متعدد رہنما گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے جلسے سے قبل قانونی طور پر درکار اجازت حاصل نہیں کی تھی، حالانکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ صدارتی آرڈیننس کے تحت کسی بھی عوامی تقریب کے لیے اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اس خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی اور تھانہ سٹی میرپور کی ٹیم نے جبیر ہوٹل پہنچ کر اہم رہنماؤں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر اور سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری حمید پوٹھی، ضلعی صدر میرپور سائیں ذوالفقار ، اور قاضی ارشد شامل ہیں۔

اس دوران پی ٹی آئی کے سٹی صدر افتخار قیوم مرزا درجنوں کارکنوں کے ساتھ تھانہ سٹی میرپور پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا۔

جانب، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبد القیوم نیازی نے حکومت کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی 24 نومبر کی کال پر حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں مشاورتی اجلاس کے بعد سینیئر رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سردار عبد القیوم نیازی نے واضح کیا کہ کارکن عمران خان کی کال پر ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے اور کسی گرفتاری یا ظلم سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

 

صدارتی آرڈیننس نامنظور،غلامی قبول نہیں،عبدالقیوم نیازی

اہم رہنما گرفتاربغیر اجازت جلسہ منعقد کرنا مہنگا پڑ گیاقانونی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درجمیرپورمیرپور میں پی ٹی آئی کا جلسہ