حویلی کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہوں،فیصل راٹھور ہم نے ہر ممکن کوشش کی افراتفری، لوٹ کھسوٹ،تھانہ کچہری کی سیاست کرکے حویلی کو امن کا گہوارہ بنایا جائے،میڈیا سے گفتگو
حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یپلزپارٹی ریاست کی مقبول عوامی و نظریاتی جماعت،عوامی خدمت کا مشن لیے سیاست جیسے پرخار راستے کو چنا،ضلع حویلی دور جدید میں بھی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے کوسوں دور، اپنی عوام کو پسماندگی سے نکالنے کی خاطر ساری زندگی سیاست میں عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی
مسائل و مشکلات میں پھنسی عوام کی بہتری کے لیے ضلع حویلی میں بلاتخصیص و برادری ازم مختلف منصوبہ جات کی تکمیل جاری، ماندہ عرصہ خدمت میں کوشش کروں گا حویلی کے لیے کچھ کر سکوں
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و وزیر بلدیات آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے دورہ حویلی کے دوران مختلف منصوبہ جات کے سنگ بنیاد و افتتاح کے موقع پر کیا
انہوں نے کہا نامساعد حالات اور آزاد کشمیر میں مخلوط حکومت ہونے کے باوجود حویلی کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہوں سیاست میں ہمیشہ کوشش کی رواداری و مساوات کو ترجیح دی میں کبھی برادری ازم کا قائل نہیں
حویلی کے تمام قبائل میرے لیے ایک جیسے ہیں ہم نے ہر ممکن کوشش کی افراتفری، تعصب لوٹ کھسوٹ،تھانہ کچہری کی سیاست کو ختم کرتے ہوئے حویلی کو امن کا گہوارہ بنایا جائے الحمد لله اس میں کامیابی بھی ملی،نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں تنگ نظری نہیں وسعت قلبی سےآپ کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا میں نے کبھی اس خاطر کسی سے زیادتی نہیں کی کہ اس نے مجھے ووٹ نہیں دیا کوئی ووٹ دے یا نہ دے میں پورے حلقےکا نمائندہ ہوں ضرورتمند کی حاجت پوری کرنا میرا پہلا فریضہ ہے
انہوں نے کہا آپ لوگ مطمئن رہیں جانتا ہوں ایک سالہ عرصہ اقتدار میں انفرادی کام کم ہوئے لیکن آپ ہی کے لیے مجموعی کام میری اولین ترجیح ہے،فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران حویلی کے مختلف مقامات پر سڑکوں سمیت دیگر منصوبہ جات کا سنگ بنیاد و افتتاح کیا
اس موقع پر عوام کی جانب سے فیصل ممتاز راٹھور کا پھولوں کی پتیوں و ڈھول سے شاہانہ استقبال کیا گیا عوام نے حویلی میں بڑے پروجیکٹس لانے پر فیصل ممتاز راٹھور کا شکریہ و مبارکباد پیش کی یہی وجہ ہے
آج دوسری جماعتوں کے لوگ جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں فیصل راٹھور نے دیگوار ناڑی،ہنڈی رینکڑی،ناگہ ناڑی چرون لوئیاں چھمبر و دیگر گائوں کا دورہ و تعزیت کی بعد ازاں آ ج شام اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے