قانون سب کیلئے برابر،میرٹ کی بالا دستی ہماری ترجیح ہے، چو ہدری انوارالحق
باغ ( بیو رورپو رٹ ) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ریاست میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بالا دستی ہماری ترجیح ہے، این ٹی ایس میں 10نمبر جو سفارش پر مل سکتے تھے وہ بھی ختم کر دیئے ہیں اربوں روپے کا بجٹ خرچ ہوا ایک شکایت کرپشن کی نہیں آئی، قانون سب کے لیے برابر ہے جو قانون ریاست کے ایک نائب قاصد پر لاگو ہوتا ہے وہی وزیر اعظم کے لیے بھی ہے، بیس کیمپ سے تحریک آزادی کے لیے جد و جہد سب سے پہلا فرض سمجھتا ہوں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے ہم سب نے ملکر کردار ادا کرنا ہے پاکستان کی مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے ہمارے اجداد نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دیکر ہمارے مستقبل کی سمت کا تعین کر رکھا ہے جسے عملی شکل ہم نے دینی ہے۔ ضیاء القمر ایک دیانتدار بہترین سیاسی کارکن ہے ضیاء القمر کے حلقے کے مسائل میرے مسائل ہیں ہر صورت مسائل کے حل میں کردار ادا کرؤنگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر کیطرف سے دورہ باغ کے موقع پر دیئے گئے عشائیہ میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع باغ کے صدر سردار عبدالمجید ایڈووکیٹ نے کی جبکہ تقریب سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر، میاں وحید، فیصل ممتاز راٹھور، سردار جاوید ایوب، پیر مظہر سعید، قاسم مجید، سردار خالد چغتائی، سردار قیوم بیگ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں انڈوومنٹ فنڈز سے نوجوانوں کو سہولیات دے رہے ہیں نوجوانوں کی ٹریننگز اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدانوں سمیت انکے روز گار کے لیے محنت کر رہے ہیں یہی نوجوان ہیں جنہوں نے اس ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے نوجوانوں کو قابل بناکر ہی ریاست کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان وسائل مہیا کرے یہاں پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے پاس وسائل موجود ہوں تا کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت سردار ضیاء القمر نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر پورے آزاد کشمیر میں یکساں کام کر رہے ہیں باغ کے عوام پر امید ہیں کہ انہیں انکا حق ضرور دیا جائے گا باغ میں تعمیر و ترقی ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی اور سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے باغ والوں سے بے انتہاء شفقت کی، سردار قمر الزمان کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ یہاں کی عوام کی خدمت کی ہے ہم انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ضلع باغ کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ انکے مسائل اب انکی دہلیز پر حل ہونگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت فیصل ممتازراٹھور نے کہا کہ باغ کی عوام کو ضیاء القمر کا انتخاب کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں باغ میں سردار قمرالزمان خان کے منصوبوں کو اگر گنا جائے تو بہت وقت لگ سکتا ہے باغ کی تعمیر و ترقی میں سردار قمرالزمان خان کا کردار ہمیشہ زندہ رہے گا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت میاں وحید نے کہا کہ وزیر اعظم بجٹ کے دوران پورے آزاد کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ ریاست کے چپے چپے میں بسنے والی عوام کے مسائل ان کی زبانی سنیں اور انکے حل کے لیے بجٹ مختص کریں باغ کے مسائل ہم سب ملکر حل کریں گے اور سردار ضیاء القمر نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں انہیں ہر ممکن پورا کریں گے، وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باغ والوں نے جس انداز میں استقبال کیا اسے کبھی نہیں بھولیں گے باغ میں شیر باغ سردار قمرالزمان کے تربیت یافتہ کارکنان موجود ہیں سردار ضیاء القمر کی قیادت میں باغ میں نوجوان قیادت سامنے آ رہی ہے جو انتہائی خوش آئند بات ہے سردار ضیاء القمر نے طویل جد و جہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے عملی میدان میں ضیاء القمر کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر حل کریں گے اور باغ کی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے، وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے خطاب کے دوران کہا کہ ہوائی اعلانات کا وقت گیا ہماری حکومت جہاں بھی مسائل دیکھے گی انکے لیے ہر صورت اقدامات کیے جائیں گے جعلی اور فرضی اعلانات کے بجائے عملی کام کر رہے ہیں باغ کی عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق جب باغ پہنچے تو وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر کی قیادت میں عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کی صورت میں ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ کی جانب لے جایا گیا،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بڑی تعداد وزیراعظم کے قافلے میں شامل ہوئی۔قافلے میں شامل نوجوانوں نیجیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد ”کے نعرے بھی لگائے ،نوجوانوں نے پاکستان اور آزادکشمیر کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو دیکھ کر نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد،انوارالحق زندہ باد اور سردار قمر زندہ باد ضیاء القمر زندہ باد کے نعرے لگائے۔وزیراعظم کا جگہ جگہ پر والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئں۔جلسہ گاہ پہنچنے پر عوام کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پروزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا۔راستے میں جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز لگائے گئے تھے ۔چیئرمین ضلع کونسلز،چئیرمین یونین کونسلز سمیت ارکان ضلع کونسل و یونین کونسلز نے وزیراعظم آزادکشمیر کا استقبال کیا۔وزراء حکومت،راجہ فیصل ممتاز راٹھور،میاں عبد الوحید،سردار جاوید ایوب،جاوید بڈھانوی،سردار عامر الطاف،چوہدری قاسم مجید،پیر محمد مظہر سعید شاہ،نثار انصر ابدالی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔