کھوئی رٹہ پولیس ان ایکشن،ملزمان گرفتار،اہم انکشافات متوقع

کھوئی رٹہ پولیس ان ایکشن،ملزمان گرفتار،اہم انکشافات متوقع
کھوئی رٹہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او کی کارروائیوں، مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان سے آئس اور چرس برآمد، ملزمان گرفتار، ایف آئی درج، مزید تفتیش شروع، ملزمان سے اہم. انکشافات متوقع، عوام علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او  راجہ صداقت حسین نے ہمراہ ڈی ایف سی سجاد حسین، نعمان خالق، اخمل راجہ سفیان، فہیم اور دیگر کے بدنام زمانہ منشیات فروش عدیل عظیم ولد محمد عظیم قوم کھوکھر ساکن مہاجر کالونی بنڈلی کے گھرسے آئس وزنی 05گرام اور چرس وزنی 1040 گرام برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے بخلاف ملزم مقدمہ علت نمبر 263/24بجرائم CNSA 15,9C, 9A درج رجسٹر کیا گیا

جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ملزم یسین ولد محمد لطیف قوم مغل ساکن نزد لاری اڈہ   سے 620گرام چرس برآمد کی جا کر ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے بخلاف ملزم مقدمہ علت نمبر264/24بجرائم CNSA 9Bدرج رجسٹر کیا گیا۔ عوام علاقہ نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا

 

دہمن،پولیس کاچھاپہ،خواتین سمیت متعددزخمی،ایک شخص گرفتار

3ملزمان گرفتاراہم انکشافات متوقعکھوئی رٹہ پولیس ان ایکشن