چھلاڑ،ٹریفک کاالمناک حادثہ،ماں بیٹاجان کی بازی ہارگئے
پلندری (بیورو رپورٹ )سدھنوتی میں ٹریفک کاالمناک حادثہ ، رضوان طالب اور ان کی والدہ انتقال کر گئیں، ماں بیٹے کی حادثاتی موت پر فضا سوگوار ہوگئی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ،تفصیلات کے مطابق سدھنوتی کے نواحی گاؤں چھلاڑ میں پراڈو میں ایک ہی گھر کے ماں،دو بیٹے اور ایک بیٹی سفر کر رہے تھے
انکی پراڈو گاڑی چھلاڑ ڈسپینسری کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری اس المناک حادثہ میں ماں بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ۔
زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ پہنچایا گیا ،رضوان طالب اور انکی والدہ انتقال کرگئ جبکہ رضوان طالب کا دوسرا بھائ حسام طالب اور انکی بہن شدید زخمی ہوگئے ، یاد رہے کہ ریٹائرڈ ٹیچر طالب حسین کا بیٹا اور اہلیہ انتقال کرگئیں جبکہ انکا بیٹا حسام طالب ،اور انکی بیٹی شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ راولاکوٹ میں داخل کیا گیا
مسلم لیگ ن چھلاڑ کے سینئر راھنما سردار منظور حسین خان ،سردار جموں خان ویلفئر ٹرسٹ چھلاڑ کے صدر سردار محمد بنارس خان، سردار محمد صدیق خان، کے صدر سردار الطاف. سردار اعجاز سابق امیدوار لوکل کونسل گڑھنے ڈاران وارڈ نے ریٹائرڈ ٹیچر طالب حسین کی اہلیہ اور انکے بیٹے کے المناک حادثہ میں انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی »