AJKTEVTAکے زیرانتظام مشتہر شدہ آسامیوں کے ٹیسٹ کا شیڈول جاری

AJKTEVTAکے زیرانتظام مشتہر شدہ آسامیوں کے ٹیسٹ کا شیڈول جاری

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) ترجمان آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (AJKTEVTA)کے زیرانتظام پونچھ ڈویژن (ضلع راولاکوٹ، سدھنوتی، باغ و حویلی) کی مشتہر شدہ سکیل 01تا 16 کی آسامیوں پر شیڈول کے مطابق 25 جون 2024 (بروز منگل) ضلع حویلی بمقام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حویلی بوقت9:30 بجے صبح، 26 جون 2024 (بروزبُدھ) ضلع باغ بمقام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ باغ بوقت9:30 بجے صبح، 27 جون 2024 (بروز جمعرات) ضلع سدھنوتی بمقام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پلندری بوقت9:30 بجے صبح، 28 جون 2024 (بروز جمعۃ المبارک) سینئر انسٹرکٹر HVAC بی۔16ضلع نیلم، سینئر انسٹرکٹرویلڈنگ بی۔16ضلع سدھنوتی، جونیئر ٹریڈ انسٹرکٹر الیکٹریکل ضلع راولاکوٹ بی۔14، جونیئر ٹریڈ انسٹرکٹر آٹو موبائل بی۔14 ضلع باغ، جونیئر ٹریڈ انسٹرکٹر آٹو موبائل بی۔14 ضلع سدھنوتی، جونیئر ٹریڈ انسٹرکٹر HVAC بی۔14ضلع سدھوتی، لیڈی انسٹرکٹر بی۔14 ضلع راولاکوٹ، ٹریڈ انسٹرکٹر الیکٹریکل بی۔11 ضلع باغ، جونیئر کلرک بی۔11 ضلع راولاکوٹ، مسٹریس بی۔7 ضلع راولاکوٹ، اسسٹنٹ مسٹریس بی۔6 ضلع راولاکوٹ کی آسامیوں کے خلاف ٹیسٹ بمقام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ راولاکوٹ بوقت9:30 بجے صبح ٹیسٹ منعقد ہوں گے۔جملہ آسامیوں پر ٹیسٹ اجراء شدہ کال لیٹرزمیں دی گئی ہدایات /شرائط کے تابع عمل میں لائے جائیں گے۔ جملہ امیدواران کو بذریعہ ٹیلیفون بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔ امیدواران کی فہرست اتھارٹی کی ویب سائیٹ www.tevta.gok.pk پر بھی Upload کر دی گئی ہے۔ اس حوالہ سے مزید معلومات کیلئے بذیل نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
05822-923245/0300-8549199
05822-923250/0301-5295847
05822-923242/0345-4887508

AJKTEVTAٹیسٹ کا شیڈول جاریمشتہر شدہ آسامیوں