پی ٹی آئی احتجاج:موبائل سروس انٹرنیٹ بند،اسلام آبادسیل
راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور اسلام آباد کی جانب مارچ کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کہیں مکمل اور کہیں جزوی معطل ہے۔
ریڈ زون کے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں اور اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لیے رینجرز سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے راستوں مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔
جیل جانے والی مرکزی شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔اڈیالہ جیل روڈ پر جگہ جگہ پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ۔ جیل جانے والے راستے پر کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے ، اڈیالہ روڈ بند ہونے سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کی طرف کسی بھی مظاہرے کی اجازت نہیں ،پا کستان ریلوے نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان تمام ٹرینیں بند کر دیں
تفصیلات کے مطابق ریلوے نے پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے راولپنڈی جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے راولپنڈی کے درمیان تمام ٹرین سروس بند کر دی ہیں۔ریلوے حکا کے مطابق اتوار 24 نومبر کی تمام 25 ریل گاڑیوں کی بک ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ اتوار کی تمام گاڑیوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے فوری واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ریلوے سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا داخلہ بھی مکمل بند کرکے اسٹیشن سیل کر دیا گیا۔مسافروں کو سٹیشن کے عارضی ٹکٹ گھر سے ہی بکنگ ٹکٹوں کے پیسے واپس کئے جائیں گے۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج، ریلی یا مجمع پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
علی ناصر رضوی نے کہا کہ سکیورٹی پلان کا مقصد شر انگیزی کو روکنا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
۔ انہوں نے کہا کہ شہرمیں سکیورٹی انتظامات عوام کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کئے ہیں، رکاوٹیں ضرور ہیں لیکن آمدورفت کے سلسلے کو بند نہیں کیا اور لوگوں کی آمدورفت کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے درخواست کی کہ شہری کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
[…] پی ٹی آئی احتجاج:موبائل سروس انٹرنیٹ بند،اسلام آبادس… […]
akkttw