پونچھ ڈویژن،عبدالقیوم نیازی کابڑا قافلہ ڈی چو ک روانہ

پونچھ ڈویژن سے بڑا قافلہ ڈی چو ک کی جانب رواں دواں سردار عبد القیوم نیازی کے ہمراہ قافلے میں فاروڈ کہوٹہ، عباسپور، ہجیرہ، تراڑکھل اور راولا کوٹ باغ سے پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں شامل ہیں

پلندری آزاد پتن( کشمیر ایکسپریس نیوز) پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاجی مارچ میں شرکت کیلئے پونچھ ڈویژن سے کارکنان کے بڑے قافلے کے ہمراہ آزاد پتن کے مقام پر پہنچ گئے

جہاں پر پی ٹی آئی ضلع سدہنوتی کے عہدیداران و کارکنا ن نے انکے قافلے کا بھرپور استقبال کیا ، پلندری سے آنے والے قافلے کی قیادت پی ٹی آئی پونچھ ڈویژن کے صدر سردار شاہد، اور جوائنٹ سیکرٹری سردار داؤد خان، سردار اصغر ایڈووکیٹ، سردار نذیر ودیگر کر رہے ہیں

جنہوں نے سواہ کراس کے مقام پر پونچھ سے سردار عبد القیوم نیازی کیی قیادت میں پہنچنے والے قافلے کا پرتپاک استقبال کیا، راولا کوٹ سے ضلعی صدر سردار خطاب اعظم ، سردار نیئر ایوب ، عامر نذیر، امجد جلیل ودیگر عہدیدار سردار عبد القیوم نیازی کے ہمراہ فاروڈ کہوٹہ، عباسپور، ہجیرہ، تراڑکھل اور راولا کوٹ باغ سے پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں شامل ہیں

گوئی نالہ روڈ پر درجنوں رکاوٹیں دور کرنے کے بعد قافلے آگے بڑھ رہے ہیں پتن سے پہلے سڑک کو مٹی اور پتھر پھینک کر بلاک کیا گیا ہے جس کو کارکن ہٹا رہے ہیں جبکہ پتن پل پر پولیس کی بھاری نفری کنیٹنر لگا کر مظاہرین کو روکنے کیلئے موجود ہے

اس موقع پر صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت ہم اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے ہزاروں کی تعداد میں کارکن ہمارے ساتھ موجود ہیں، آزاد کشمیر بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان کوٹلی سے ممبر اسمبلی چوہدری رفیق نیئر، راجہ آفتاب اکرم، ملک نثار ، بشیر گورسی سمیت عہدیداران کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں

ہمارا پر امن احتجاج ہے حکومت اس کو پرتشدد بنانا چاہتی ہے ، آزاد کشمیر بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ، بانی پی ٹی آئی کی کال پر مظفر آباد سے براستہ مانسہرہ قافلے اٹک پہنچ گئے جبکہ بڑی تعداد میں کارکنان آزاد پتن موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کارکنان اور بالخصوص پونچھ، سدہنوتی، حویلی اور باغ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو تمام تر مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں ہماری منزل ڈی چوک اسلام آباد ہے اور ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے

 

جتنےبھی راستےبندکریں ہم کھولیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پونچھپونچھ ڈویژن سے بڑا قافلہ ڈی چو ک کی جانب رواں دواںپی ٹی آئی آزاد کشمیرمظفر آباد سے براستہ مانسہرہ