آل پاکستان مقابلے،جامعہ پونچھ والی بال ٹیم نے میدان مار لیا

آل پاکستان مقابلے،جامعہ پونچھ والی بال ٹیم نے سلور میڈل حاصل کر لیال اسلام آباد زون کے فائنل میں بحریہ یونیورسٹی،فائنل راؤنڈ میں پشاور یونیورسٹی کو شکست دی،ٹرافی کیساتھ ایک لاکھ کیش ایوارڈ

راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز)جامعہ پونچھ راولاکوٹ کی والی بال ٹیم نے ہائر اایجوکیشن کمیشن کے تحت آل پاکستان انٹر ورسٹی چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کر لیا۔

ٹیم کو ٹرافی کیساتھ ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ بھی دیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر (پرائیڈ آف پرفارمنس) نے کھلاڑیوں اور سپورٹس سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور اور ان کے اعزاز میں ”ہائی ٹی“ کا انعقاد کیا گیا۔

واضع رہے کہ جامعات کے درمیان کل پاکستان مقابلوں کیلئے جامعات کو 13زون میں تقسیم کیا گیا تھا۔جامعہ پونچھ نے اسلام آباد زون میں رفاع انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد جبکہ فائنل میں بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کو شکست دے کر اسلام آباد زون کی چیمپئن بننے اور کل پاکستان مقابلوں میں اسلام آباد زون کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

جامعہ پونچھ نے فائنل راؤنڈ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان،یونیورسٹی آف کراچی کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی جبکہ سیمی فائنل میں پشاور یونیورسٹی کو شکست دی۔

جامعہ پونچھ نے اسلام آباد زون کی چیمپئن ٹیم ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹس سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آل پاکستان مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہم خصوصی اقدامات کر رہے ہیں اس کیلئے ہم نے عالمی معیار کا ایک سٹیڈیم اور ایک گراؤنڈ تعمیر کر لیا ہے جبکہ دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے

آل پاکستان مقابلےجامعہ پونچھ والی بال ٹیم نے میدان مار لیا