وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا اقدام،ہڑتال موخر

وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا اقدام، ڈاکٹرز کے مطالبات منظور،ہڑتال موخر

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئےمحکمہ صحت کو 895.316 ملین روپے فراہم کر دیے گئے ہیں۔

وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی خصوصی کاوشوں سےمحکمہ صحت نے وفاق کی طرز پر آزاد کشمیر کے جملہ کیڈرز کے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف، سٹاف نرسز اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کی تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ صحت عامہ کے جملہ کیڈرز کے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کے مطالبے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت پاکستان کے وفاقی سطح کے ملازمین کیلئے منظور شدہ الاؤنسز کے مساوی الاؤنسز( پیش ہیلتھ کیئر الاؤنس، نان پریکٹینگ الاؤنس، میڈیکل رسک الاؤنس) کی ادائیگی کیلئے مبلغ 895.316 ملین روپے کی اضافی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے آزاد کشمیر کابینہ کی منظوری کے بعدقواعد کار ( نظر ثانی شدہ ) 1985 ء کے قاعدہ 26 ذیلی قاعدہ (b) (1) و قاعدہ 28 کے تحت الاونسز میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

OPDڈاکٹرز کے مطالبات منظورہڑتال موخروزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا اقدام