کوٹلی مسائلستان،حکومتی کارگزاری سے مطمئن نہیں،حنیف ملک

کوٹلی مسائلستان،حکومتی کارگزاری سے مطمئن نہیں،حنیف ملک

کوٹلی (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن عوامی حقوق کی پاسدار جماعت ہے.ہم حکومتی کارگزاری سے مطمئن نہیں. اتحادی حکومت سے علیحدگی بارے فیصلہ قیادت کا اختیار ہے کارکنان کے موقف اور جذبات سے قیادت آگاہ ہے. کوٹلی شہر مسائل کی دلدل میں پھنسا ہے.

محکمہ جات اپنی کارکردگی پر توجہ دیں. مسائل کے حل میں مدد کے لیے مسلم لیگ ن نے ستائیس رکنی والنٹیئر کمیٹی بنا دی جو مسائل کے حل میں محکموں کو اپنا تعاون اور خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کرے گی .

کوٹلی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات ترجیح بنیادوں پر مہیا کی جائیں .مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.ممبر کشمیر کونسل حنیف ملک اور سٹی صدر راجہ گلفراز کی لیگی عہدیداران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی شہری تنظیم عوامی مسائل کے حل کے لیے پہلے سےزیادہ متحرک ہو گئی ہے.گذشتہ روز ممبر کشمیر کونسل حنیف ملک اور سٹی صدر راجہ گلفراز نے عہدیداران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی حقوق کی پاسدار جماعت ہے.ہماری تاریخ عوامی حقوق کی جدو جہد اور مسائل کے تیز رفتار حل کے لیے مسلسل کاوشوں سے بھری پڑی ہے

.ہم حکومتی کارگزاری سے مطمئن نہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے پلیٹ فارم سے مسائل کی نہ صرف نشاندہی کا بہت پہلے سے آغاز کر رکھا ہے بلکہ حل کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی ہے.اور اسی مقصد کے لیے مسلم لیگ ن کے والنٹیئرز پر مشتمل 27 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو محکمہ جات سے مسائل کے حل میں مکمل معاونت کریگی

.انھوں نے کہا کہ اتحادی حکومت سے علیحدگی بارے فیصلہ قیادت کا اختیار ہے جو پہلے ہی کارکنان کے موقف اور جذبات سے قیادت آگاہ ہے. ہمیں حکومت کا حصہ بنے رہنے سے سیاسی نقصان ہو سکتا ہے.کوٹلی شہر مسائل کی دلدل میں پھنسا ہے. ماضی میں مسائل کے حل پر مطلوبہ توجہ نہیں دی گئی.جس کی وجہ سے آج یہ شہر مسائلستان بن چکا ہے.لیکن ہم پر عزم ہیں کہ جلد مسائل میں کمی لائیں گے
محکمہ جات اپنی کارکردگی پر توجہ دیں. مسائل کے حل میں مدد کے لیے مسلم لیگ ن نے ستائیس رکنی والنٹیئر کمیٹی بنا دی جو ڈسٹرکٹ کونسلر حتشام الحق ، کونسلر سردار مشہودمحمود ، سردار زاہد ,راجہ رستم ، راجہ گلفراز خان , راجہ واصف خان ، فاروق احمد بٹ ، سکندر حیات چوہدری، کونسلر مرزا محمود اختر ، کونسلر فیصل حسن ، راجہ رضوان ، ڈاکٹر ریاض ، سید اظہر حسین شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر ملک مشتاق احمد ، فہد سلیم چغتائی ، خان خورشید خان ، چوہدری محمد اسلم ، غلام ربانی جرال , بدر الزماں راجہ ، اعجاز احمد مغل ، سید کوثر مجید گیلانی ، راجہ قمر یوسف ، میجر محمد عظیم ، سردار معروف طفیل ، چوہدر فیض عالم ، راجہ جنید ظفر ایڈوکیٹ , عدنان سرفراز کیانی ایڈوکیٹ ، ملک محمد اسحاق ، چوہدری محمد اصغر ، راجہ محمد اسحاق ، شیخ عاشق ارمان پر مشتمل ہو گی.

یہ کمیٹی مسائل کے حل میں محکموں کو اپنا تعاون اور خدمات رضاکارانہ طور پر مہیاکرے گی .کوٹلی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات ترجیح بنیادوں پر مہیا کی جائیں .مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

پریس کانفرنس میں راجہ رستم ,راجہ اسحاق رستم,اعجاز مغل,شہزادآرائیں,صدر بشیر آرائیں,چوہدری سکندر حیات,مرزا محمود,سید کوثر مجید گیلانی سمیت بڑی تعداد میں دیگر کارکنان موجود تھے.

پر ہجوم پریس کانفرنسحکومتی کارگزاری سے مطمئن نہیںحنیف ملککوٹلی مسائلستانممبر اسمبلیممبر کشمیر کونسل