مودی کی ریشہ دوانیوں کا عالمی سطح پرجواب دیا جائیگا،بیرسٹر

مودی کی ریشہ دوانیوں کا عالمی سطح پرجواب دیا جائیگا،بیرسٹر

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مودی کی ریشہ دوانیوں کا عالمی سطح پرمل کر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مودی اور بھارت کے مکروہ چہرے کو آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر اندرون و بیرون ملک بے نقاب کریں۔ کیونکہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کروا رہا ہے

جس کی واضح مثال کینیڈا میں کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کا قتل ہے جس میں بھارت کے ملوث ہونے کے جید ثبوت کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش کیے ہیں

جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر بھارت کے سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعوے کی قلعی کھل گئی ہے اور بھارت کے چہرے سے پردہ اُٹھ چکا ہے اور بھارت عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔

لہذا آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کو موثر اور جاندار انداز میں عالمی دنیا کے سامنے آشکار کیا جائے۔

اس موقع پر ملاقات میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرسٹر سلطانبیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سردار یعقوب کی ملاقات