فرحت شمشاد حلقہ خواتین جماعت اسلامی راولپنڈی کی ناظمہ منتخب

فرحت شمشاد حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی ناظمہ منتخب*
راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبر2024 بروز جمعرات پریس کلب لیاقت باغ راولپنڈی میں اجتماع ارکان ہوا جس میں نو منتخب ناظمہ ضلع راولپنڈی فرحت شمشاد ،ان کی نائبین قرۃ العین، عمارہ شہزاد اور راحیلہ کنول نے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔
زینب آصف (رکن مرکزی شوری) نے باہمی تعلقات پر سورہ حجرات کی روشنی میں تذکیری گفتگو کی ۔
ناطمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان نے نو منتخب ناظمہ ضلع راولپنڈی فرحت شمشاد اور ان کی نائبین سے حلف لیا ۔اور ارکان بہنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داریاں انسان کے پاس اللہ کی امانت ہیں،یہ کوئی تمغہ،منصب یا عہدہ نہیں بلکہ ایک پرچہ ہے جو رب کے سامنے جوابدہی کے احساس کے ساتھ ہمیں بھرنا ہے ۔۔۔
سابقہ ناظمہ فوزیہ غنی نے گزشتہ سیشن کا جائزہ پیش کیا۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا#

 

جماعت اسلامیشمشاد حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی ناظمہ منتخبفرحت شمشاد