حکومت پاکستان ریاست کے آزاد خطوں کو لوڈشنڈنگ سے مستثنی قراردے، ڈاکٹر مشتا ق

حکومت پاکستان ریاست کے آزاد خطوں کو لوڈشنڈنگ سے مستثنی قراردے، ڈاکٹر مشتا ق
مظفرآباد( کشمیر ایکسپریس نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاہے کہ اسلام یتیم بے سہارا اور غریب لوگوں کی خدمت کرنے کا درس دیتاہے،

جماعت اسلامی اور اس کے ادارہے ہزاروں یتیم بچوںاور بیوائوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ بے سہارا لوگوں کی مدد کا اہتمام کررہی ہے،مساجد مدارس فائونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں،حکومت پاکستان ریاست کے آزاد خطوں کو لوڈشنڈنگ سے مستثنی قراردے،

حکومت ریاست کے آزاد خطوں کو باہم مربوط کرکے آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائے،گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج اور خواتین یونیورسٹی قائم کی جائے آزاد کشمیرحکومت اپنی جامعات میںگلگت بلتستان کے طلبہ کے کوٹے میں اضافہ کرے

شونٹر ٹنل پر کام کو فوری شروع کیاجائے تاکہ ریاست کے دنوں آزاد خطوںکے عوام باہم مل سکیں،ان خیالات کا اظہارانھوںنے مساجد مدارس فائونڈیشن کے زیرا ہتمام یتیم بچوں میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ گلگت بلتستان کے حالیہ دورے کے دوران میںوہاں کی پسماندگی اور یہاں کے مسائل سے معلوم ہوا کہ حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے پسماندگی اور مسائل ہیں،حکمرانوں نے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کچھ نہیں کیا

بس اپنے عزیزوںاور من پسند ٹھیکداروں کو ہی نوازہ جاتارہاہے اورآج بھی صورت حال وہی ہے ،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ایک متبادل قیادت اور متبادل عوامی فلاح کاپروگرا م لے کر میدان میں نکلی ہے،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں مسائل حل کریںگے۔

حکومت پاکستان ریاست کے آزاد خطوں کو لوڈشنڈنگڈاکٹر مشتا قمستثنی قراردے