وزیراعظم کے تاریخی اقدامات،چھوٹے ملازمین کی عزت نفس بحال

وزیراعظم کے تاریخی اقدامات،چھوٹے ملازمین کی عزت نفس بحالس،رکاری ملازمین کے گھریلو کام پر پابندیب،یوروکریسی کے اختیارات محدود،بدعنوانی پر کریک ڈاؤن

 

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اقتدار سنبھالتے ہی جہاں گراں قدر کارنامے انجام دئیے وہی انکا بڑا اقدام چھوٹے ملازمین کی عزت نفس کو بحال کر کے انہیں ریاست کا پرقار شہری بنانا تھا ۔

آزادکشمیر کی اعلی بیوروکریسی چھوٹے ملازمین نائب قاصد ،مالی ،چوکیدار اور ڈرائیورز کے ساتھ جو ہتک آمیز سلوک کرتی تھی وہ بیان سے باہر ہے ۔وزیراعظم نے آتے ہی یہ حکم صادر فرمایا کہ کوئی سرکاری ملازم کسی کے گھر میں کام نہیں کرے گا اور ان کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھا جائے گا جس کے بعد ان لاچار ملازمین کی جان میں جان آئی ۔

اس کے ساتھ ساتھ اعلی بیوروکریسی نے پراجیکٹس کے نام پر جو انت مچ رکھی ہے وہ بیان سے باہر ہے ہر محکمے میں پراجیکٹس شروع کئے ہوے ہیں ملازمین کو بھرتی کیا جاتا ہے ان سے بھرپور کام لیا جاتا ہے اور بیروزگاری کی تلوار لٹکی رہتی ہے

اس پراجیکٹ کی مدار سے اعلی بیوروکریسی اپنے پٹرول اور ٹی اے کے بل پوری کرتی ہے اور فل عیاشی کرتی ہے پھر اس پراجیکٹ کو بند کر کے ملازمین کو فارغ کر کے نیا پراجیکٹ شروع کیا جاتا ہے اور پھر نئے سرے سے لوگ بھرتی کئے جاتے ہیں یہ ایک ایسا گھن چکر ہے جس نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے

لوگوں کے نمائندے اس کام میں کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ جو قوانین و ضوابط بیوروکریسی کو آتے ہیں وہ اس سے ناواقف ہوتے ہیں ۔

وزیراعظم اس بارے میں بھی کوئی ٹھوس پالیسی اختیار کرنے کے موڈ میں ہیں تاکہ لوگوں کے استحصال کو کم کیا جا سکے ایک طرف جہاں چھوٹے ملازمین وزیراعظم کو دعائیں دے رہے ہیں وہیں پراجیکٹ میں کام کرنے والوں کی امیدیں بھی وزیراعظم کر ہیں کہ وہ ان سے 10 سال سے زیادہ کی خدمات کو سا کھاتے میں ڈالیں گے

چھوٹے ملازمین کی عزت نفس بحالوزیراعظم کے تاریخی اقدامات