پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس نظریاتی جوش و جذبے سے منایا گیا

پیپلز پارٹی کا 57واں یوم تاسیس نظریاتی جوش و جذبے سے منایا گیا

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی ھدایت پر پارٹی کا 57واں یوم تاسیس چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر بھر سمیت پوری دنیا میں انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و جذبے سے منایا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور اسکی ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام پورے آزاد کشمیر یوم تاسیس کی پروقار تقریبات کا انعقاد کر کے کیک کاٹے گئے اور پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کے قومی و عالمی کارناموں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیس فل اسمبلی آرڈنینس بنیادی انسانی حقوق جمہوری روایات کے مغائر کالا قانون ہے

جس کی منسوخی کیلئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بلا کر مشاورت سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر کے مشترکہ جدوجھد کا آغاز کریں

پاکستان کی تمام سیاسی جمہوری قوتیں قومی اتفاق رائے سے وسیع تر ملکی و قومی مفادات کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو متفقہ طور پر وزیراعظم پاکستان منتخب کریں جو انکی اہلیت و صلاحیت اور عوامی خواہشات کا تقاضا ہے

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انور الحق کالے قوانین کا نفاذ کر کے اپنے اچھے عوام دوست اقدامات پر منوں مٹی ڈالنے سے اجتناب کریں کیونکہ انارکی افراتفری انتشار پیدا ہونے کے علاوہ اس کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجھد آزادی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے

حکومت صحت کارڈ ویلفئر فنڈز کا فوری اجراء کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کریں اسی طرح تعلیمی اخراجات علاج معالجے پر عائد پابندی ختم کی جائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کیلئے قومی اسمبلی سینیٹ کا مشرکہ اجلاس ناگزیر ہے

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان اور کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق عزت و تکریم کی محافظ ہے انھوں نے نظریہ استحکام پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کر سکتی وہ ہماری ریڈ لائن ہے

افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کی شاندار پالیسیوں کو اہل کشمیر خراج تحسین پیش کرتے ہیں شوکت جاوید میر نے کہا کہا نصف صدی سے پیپلز پارٹی پاکستان اور عوام کی خدمت کا انقلابی منشور دینے کی بدولت آج بھی بدترین انتقامی کارروائیوں کے باوجود مدبرانہ عالمی شہرت رکھنے والی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کا پھندا چوم کر اہنے اپ کو تاریخ میں امر کردیا

انھوں نے ملک کو متفقہ آئین دیا ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور قائد انقلاب محترمہ بینظیر بھٹو شھید مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو نے طویل ترین مارشلا کے خلاف انتھک جہد مسلسل جاری رکھی

پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ناقابل تسخیر دفاع مظبوط وفاق مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی آئین قانون کی بالادستی جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے چار نسلوں کو قربان کیا شوکت جاوید میر نے کہا قوم کا نعرہ حقیقت بن چکا ہے کہ جب تک سورج چاند رہے گا بھٹو تیرا نام رہے گا

شوکت جاوید میر نے کہا بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو آزادی دلوانے کا مقدس فریضہ سر انجام دیں گے

انھوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صدر پاکستان آصف علی زرداری پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں پارٹی اور پارلیمانی پارٹی متحد و منظم ہے

جو آئندہ عام انتخابات میں شاندار فتح حاصل کر کے بغیر بیساکھیوں کے حکومت سازی کے عوامی خوشحالی کا انقلاب برپا کرے گی پارٹی کے نظریاتی پیروکاروں اپنے اختلافات کو ختم کر دیں سیاسی مخالفین جن پر جشن منانے میں لگے ہوئے ہیں انکے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے

پیپلز پارٹی کا 57واں یوم تاسیس نظریاتی جوش و جذبے سے منایا گیا