بچوں کے پیٹ کے امراض کا خاتمہ،بھمبرمیں چوتھے راونڈ کاآغاز

بچوں کے پیٹ کے امراض کا خاتمہ،بھمبرمیں چوتھے راونڈ کاآغاز

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)بچوں کے پیٹ کے امراض کے خاتمہ کےسلسلہ میں بھمبرمیں چوتھے راونڈ کاآغاز کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرارم بتول نے ضلعی افسران ڈاکٹرزو میڈیانمائندگان کے ہمراہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے بچوں کوٹیبلٹس کھلائیں،ضلع بھمبر
میں 5 سے 14 سال کی عمرتک
ایک لاکھ سے زائد بچوں کوادویات دی جائیں گی۔راونڈ میں 879 سکولز مدارس و دیگر درسگاہیں شامل ہیں۔

ایک ہزار تربیت یافتہ سٹاف اس مہم میں حصہ لے گا ،دوران افتتاح ایم ایس ڈی ایچ کیوہپستال ڈاکٹرمحمدمنصور چوہدری,ڈی ای او شفیق اصغر ،ڈی ای او وقاص صابر، صدرپریس کلب چوہدری جمیل شفیع،سیکرٹری جنرل پرائیوٹ سکولز آزادکشمیرچوہدری محمدعتیق،ڈاکٹرنعیم اسلم،ڈاکٹرعمران صدیق،اے ڈی وقاص نصر،ڈی آئی اوعدنان مختار،ڈی ایس وی اللہ ،ٹیچرزراہنما آصف شاہد،کوآرڈینیٹرآئی آر ڈی محمداورنگزیب ودیگر نے بچوں کوادویات دیں ،

آئی آرڈی حکام نے پاکستان کے 45 اضلاع میں ایک کروڑ 70 لاکھ بچے پیٹ کے امراض میں مبتلا ہیں ۔ آزاد کشمیر کے 04 اضلاع میں یہ شرح 20 فی صد ہے۔ جس کی وجہ سے پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کی ادویات کی مہم کا جاری رہنا ضروری ہے۔

مہم کے دوران 4سال سے لے کر 14 سال تک عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر کی جانب سے تصدیق شدہ ادویات دی جائیں گی

ضلع بھمبر میں بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کے امراض کے خاتمہ کے سلسلہ میں ڈی ورمنگ پروگرام کے 4th راؤنڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ 03 اور 04 دسمبر 2024 ء سے ڈی ورمنگ کے 4th راؤنڈ میں ضلع بھمبر میں 879 سرکاری اور پرائیویٹ ادارہ جات سے ایک ہزار تربیت یافتہ اساتذہ کرام اس مہم میں حصہ لیں گے۔

اس سلسلہ میں ضلع بھمبر کے اندر 25 نومبر سے 28 نومبر 2024 تک تمام ٹیچر زکوٹریننگ دی جا چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے محکمہ تعلیم صحت، اطلاعات اور دیگر کاشکریہ ادا کیا ۔

اس مہم کو کامیاب بنانے میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ، صدر کشمیر پریس کلب بھمبر، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان خصوصی آگاہی مہم دیں گے،

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی زیر صدارت ہونے ہونے والی افتتاحی تقریب میں تمام ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مہم کو کامیاب بنا کر صحت مند معاشرے کا وجود عمل میں لایا جائے گا۔

بچوں کے پیٹ کے امراض کا خاتمہبھمبرمیں چوتھے راونڈ کاآغاز