مسلم کانفرنس کا یونین کونسل چوڑ وارڈ بگلے سے مکمل صفایا

مسلم کانفرنس کا یونین کونسل چوڑ وارڈ بگلے سے مکمل صفایا

باغ(سوار مغل) مسلم کانفرنس کا یونین کونسل چوڑ وارڈ بگلے سے مکمل صفایا۔ مسلم کانفرس چوڑ کے سینئر نائب صدر و معروف سیاسی کارکن سردار عبدالصمد سینکڑوں ساتھیوں سمیت سردار ساجد اقبال عباسی کے قافلے میں شامل۔

مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونےوالے کارکنان جن میں راجہ موسی طاہر،سردارحاجی عبدالرزاق خان ،سردار نسیم خان، سردار شوکت حسین، سردار شاہد خان، سردار سہیل خان،سردار عامر سہیل خان، سردار الطاف خان، سردار امتیاز خان، سردار کامران خان، سردار اعجاز خان، سردار جاوید خان، سردار گل حسین خان، راجہ علی اصغر پوٹھی، سردار عبد الخالق پوٹھی، سردار صادق ریونٹی، راجہ محمد امجد نزیر، سردار راشد خان، سردار کلیم خان، سردار عبدالقدیر خان، سردار وسیم خان، سردار قتیل خان، سردار جعفر خان پوٹھی، سردار محمد اختیار خان، صوبیدار (ر) رشید بگلے، سردار یاسر خان، سردار عبدالرحیم خان شامل ہیں

نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سردار ساجد اقبال عباسی ہی واحد شخصیت ہیں جو کہ حلقہ غربی باغ کے پسے ہوئے طبقے کی حقیقی ترجمانی کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر سردار ساجد اقبال عباسی نے کہا کہ غازی آباد کے استحصالی ٹولے نے 70 سالوں سے عوام کو بے وقوف بنا کر رکھا ہوا ہے۔

عوام کے بنیادی حقوق دینے سے قاصر رہا۔ غازی آباد والوں نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر رکھا ہوا ہے۔ نظریے اور عقیدے کے تعویز دیتے رہے۔

مجھے لوگوں کے چہروں سے تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ میں جہاں بھی گیا میں نے پسماندگی کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا۔

اب وقت آچکا ہے کہ مسلم کانفرنس کے اس استحصالی ٹولے کی منجی ٹھوکی جائے۔ سابقہ الیکشن کے بعد سردار عتیق خان کا ایک بچہ امرکہ کی فلائٹ لے کر نوکری پا چلا گیا، آمدہ الیکشن کے بعد دوسرا بچہ بھی نوکری پر چلا جائے گا۔

سردار ساجد اقبال عباسی نے مزید کہا کہ میں الیکشن جیتوں یا ہاروں، میں جینتے والے پولنگ اسٹیشن کا ایم ایل اے ہی رہوں گا۔ ہمارا مقصد عوام کی فلاح و بہبود کرنا ہے، چاہے ہم الیکشن جیتیں یا ہاریں۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خطاب کے دوران سردار ساجد اقبال عباسی کے فلاحی کاموں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے ذاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔