مقدمہ 49/24،ایڈیشنل سیشن جج  نے فیصلہ سنا دیا

مقدمہ 49/24،ایڈیشنل سیشن جج  نے فیصلہ سنا دیا

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ) عدالت ایڈیشنل سیشن جج جج سپیشل کورٹ سی این ایس اے پونچھ راولاکوٹ محمد اکرم ملک نے منشیات اور اسلحہ کے مقدمات مقدمہ عدالت نمبر 49/24 کا فیصلہ سنا دیا ہے
فیصلہ کے مطابق پوٹھی بالا کے رہائشی ملزم بیزادا فضل کو مجرم گردانتے ہوئے منشیات کے مقدمہ سی این ایس اے 9 سی میں 5 سال قید ،20000 بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ اسلحہ کے مقدمہ میں 2 سال قید 10000 دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی ہے
جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم مزید سزا بھگتے گا اور برآمد شدہ اسلحہ بحق سرکار ضبط کیا جائے گا مجرم دونوں سزائیں ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں برداشت کرے اور اس طرح دونوں سزائیں ایک بار ہی شروع ہوں گی ایس ایس پی پونچھ خرم اقبال نے بہترین پراسیکیوٹنگ پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے
عوام علاقہ اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے عدالت کے اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
ایڈیشنل سیشن جج  نے فیصلہ سنا دیامقدمہ 49/24