ہرطبقہ فکرکودعوت دین اولین ترجیح،جماعت اسلامی حلقہ خواتین

ہرطبقہ فکرتک دعوت دین پہنچانا اولین ترجیح،جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈ اکٹر حمیرا طارق

راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز) جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کا رپورٹ اجلاس مورخہ 29, 30 نومبر منصورہ لاہور میں منعقد ہوا. اس اجلاس میں قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرہ طارق نے خصوصی شرکت کی.

انہوں نے ناظمات اضلاع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “.قرآن سراسر اقامت دین ہے ,اس راہ میں کھڑے ہوئے بغیر قرآن سمجھ میں نہیں آ سکتا.ہمیں ہر طبقہ فکر تک دیں کی دعوت اور صحیح فہم دینا یے

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسٹیٹ کا کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ جو کام اسٹیٹ کو کرنے چاہیے وہ جماعت کر رہی ہے ہمیں ہر کام کے لیے جماعت کی پالیسی کو مدنظر رکھنا چاہئے۔

ثمینہ احسان نے کہا کہ ہماری دعوت کا سب سے اہم ہدف نوجوان اور استاد ہیں .ان کا رول معاشرے میں اہم ترین ہے. ان کو دعوت دے کر اپنے ساتھ لائیں اور تربیت کر کے معاشرے کی موثر قیادت کے لیے تیار کریں.

جماعت اسلامیجماعتِ اسلامی حلقہ خواتینڈاکٹر حمیراہرطبقہ فکرکودعوت دین اولین ترجیح