خواتین وبچوں کیخلاف تشدد کا خاتمہ، 16 روزہ مہم کا آغاز

خواتین وبچوں کیخلاف تشدد کا خاتمہ، 16 روزہ مہم کا آغاز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت اِنسانی حقوق کے زیر اہتمام خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے 16 روزہ مہم کا آغاز , تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں سفرا، پارلیمنٹیرینز، اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (PNCA) میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے لیے 16 روزہ مہم و تقریب کا انعقاد کیا،

پارلیمانی سیکریٹری برائے اِنسانی حقوق صبا صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کی فوری ضرورت ہے، 16 روزہ مہم پاکستان کے صنفی تشدد کے خاتمے کے عالمی عزم کا حصہ ہے۔ اس سال کا موضوع “یونائیٹ! خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے سرمایہ کاری کریں” کے تحت حکومت پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے مضبوط قانونی اور پالیسی فریم ورک کی تفصیل پیش کی، جو بین الاقوامی معاہدات اور آئینی اصولوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے اہم اقدامات کا ذکر کیا، جن میں انسداد ہراسیت ایکٹ، خواتین کے جائیداد کے حقوق کے نفاذ، اور ہیلپ لائنز اور پناہ گاہوں کی سہولیات شامل ہیں۔

پنک بس سروس اور ویمن آن وہیلز جیسے منصوبے خواتین کی نقل و حرکت اور خود مختاری کو بڑھاتے ہیں- بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 20 ملین خواتین کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ عوامی آگاہی، متاثرین کی بحالی، اور نظامی اصلاحات کے لیے اقوام متحدہ کی ویمن تنظیم کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے،

صبا صادق نے کہا کہ صنفی تشدد کو ختم کرنے کے لیے حکومت، غیر سرکاری تنظیموں، اقوام متحدہ، اور مقامی کمیونٹیز کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا معاشرہ بنانے کے لیے پرعزم ہے جو خوف اور تشدد سے پاک ہو، جہاں ہر فرد کو مساوات، انصاف، اور عزت حاصل ہو۔

16 روزہ مہم کا آغازPNCAخواتین وبچوں کیخلاف تشدد کا خاتمہوزارت انسانی حقوق