عوام سبسڈی کے خاتمہ کی افواہوں پر کان نہ دھریں،وزیراعظم

عوام سبسڈی کے خاتمہ کی افواہوں پر کان نہ دھریں،وزیراعظم

مظفر آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)زاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ سستہ آٹا اور بجلی کے انراخ پر سبسڈی جاری رہے گی ، عوام سبسڈی کے خاتمہ کی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔

مذاکرات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ مظفر آباد شہر کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس پر طویل البنیاد کمیٹی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں تاریخ ساز ہیلتھ پیکج سے صحت سے منسلک مسائل کا خاتمہ ہوگا ۔

دارالحکومت میں شہر کی صفائی کے لیے درپیش مسائل کا خاتمہ کریں گے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی سے حکومتی مصالحتی کمیٹی مسلسل رابطہ میں ہے ، اختلاف جمہوریت کا حسن ہے ہم احتجاج کرنے والوں کا نقطہ نظر سننے کے لیے ہمہ تن تیار ہیں ،

پلیٹ کے تاجران کے مسائل جائز ، وفد کی صورت میں آئیں ملیں ، مسائل سنے بھی جائیں گے اور فوری حل کیے بھی جائیں گے ، بات کرنے والوں سے ضرور بات کی بھی جائے گی اور سنی بھی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلیٹ کے مقام پر تاجروں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر وزرا حکومت عبدالماجد خان ، سردار جاوید ایوب ، دیوان علی خان چغتائی ، مشیر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نثارہ عباسی سمیت انتظامیہ و بلدیہ افیسران ، سیاسی کارکنان اور تاجران کی بڑی تعداد موجود تھے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آٹا اور بجلی پر سبسڈی جاری رہے گی ۔ تاجران کی جانب سے صفائی کا معاملہ اٹھانے پر بلدیہ کے حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔

آئندہ چند دنوں میں پلیٹ سمیت شہر بھر میں لائٹنگ اور صفائی سے منسلک مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ تاجروں کے مطالبات سننے کے لیے تیار ہیں ۔ احتجاج سے کوئی اختلاف نہیں اگر کوئی احتجاج کرے گا تو اسے بھی سنا جائے گا اور بات چیت کے لیے آنے والوں کو بھی خوش آمدید کہیں گے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تاجران کے جملہ مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس پر طویل البنیاد کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں ہر طبقہ کے نمائندوں کو نمائندگی کا حق دیا جائے گا ۔

تاریخ ساز ہیلتھ پیکج سے صحت کے شعبہ میں عوام کو زبردست ریلیف ملے گا ۔ مذاکرات کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ یہاں پلیٹ کسی کی دعوت پر آیا تھا جہاں بھی کوئی بلائے گا تو ضرور جاؤں گا ۔

حکومتی مصالحتی کمیٹی کا عوامی ایکشن کمیٹی سے رابطہ برقرار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہیجان بلاجواز ہے آٹا اور بجلی پر سبسڈی جاری رہے گی ۔ سب قانون کے سامنے جوابدہ ہیں ۔ قانون کے دائرے میں اٹھنے والی آواز کو ضرور سنا جائے گا اور مسائل کو حل بھی کیا جائے گا ۔

ہمارا مشن عوام کی فلاح ہے عوامی فلاح کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ تاجران کی جانب سے صفائی کے مسائل پر وزیراعظم نے بلدیہ اور انتظامیہ کو فوری احکامات دئیے ۔

وزیراعظم نے پلیٹ کے تاجران سے کہا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ آٹا اور بجلی پر سبسڈی جاری رہے گی ۔ وفد کی صورت آئیں، مسائل بیان کریں ، حکومت مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی ۔ بعدازاں وزیراعظم آزادکشمیر نے پلیٹ بازار کا دورہ بھی کیا۔

دورہ پلیٹعوام سبسڈی کے خاتمہ کی افواہوں پر کان نہ دھریںوزیراعظموزیراعظم چوہدری انورالحق