ریاستی رٹ کو چیلنج کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتی،وزیر اعظم

ریاستی رٹ کو چیلنج کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتی،وزیر اعظم

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق سے وائس چیئرمین بار کونسل اشفاق کاظمی ایڈووکیٹ, صدر میرپور بار شکیل الزمان ایڈووکیٹ، صدر سنٹرل بار ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ، صدر کوٹلی بار چوہدری عبدالرزاق ایڈووکیٹ، صدر ہائی کورٹ بار خالد رشید مغل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری میرپور بار چوہدری بشارت ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ, جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار سید مہر علی بخاری ایڈووکیٹ, وقار عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر نے ملاقات کی.

اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور اور وزیر قانون میاں عبدالوحید بھی موجود تھے. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے.

وکلاء قانون کے محافظ ہوتے ہیں. معاشرے میں بہتری لانے کیلئے وکلاء اہم کردار ادا کر سکتے ہیں. وکلاء معاشرے کا وہ باشعور طبقہ ہیں جو لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں بنیادی کردارادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء نظام کی مضبوطی اور بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء کے ہیلتھ انشورنس سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکر اداروں کو مضبوط بنانا ہے اور ریاست پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہے.وزیراعظم نے کہا کہ ریاست سے سٹیٹس کو کو توڑ دیا ہے. حکومت عوام کو صحت, تعلیم, روڈ انفراسٹرکچر سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو باعزت زندگی کی فراہمی اولین ترجیح ہے. وکلاء معاشرے کا اہم حصہ ہیں. وکلاء کے ہیلتھ انشورنس سمیت تمام مسائل حل کئے جائیں گے. وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. انہوں نے کہا کہ جب تک قلم میں اختیار ہے یہ میں اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کروں گا.

انہوں نے کہا کہ جب تک ہوں پوری دیانتداری سے قومی خزانے کی حفاظت کروں گا. اس موقع پر وفد نے وزیراعظم کے عوام دوست ایجنڈے کو سراہا اور انہیں آزادکشمیر کے وکلاء کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
٭٭٭

ریاستی رٹ کو چیلنج کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتیوزیر اعظموزیراعظم چوہدری انورالحقوکلاء بار اور بنچ کا اثاثہ