وزیراعظم بغیرپروٹوکول بھمبرپہنچے،لوگوں کےمسائل بھی سنے

وزیراعظم بغیرپروٹوکول بھمبرپہنچے،لوگوں کےمسائل بھی سنے

 

بھمبر( بیورورپورٹ )آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اپنے آبائی علاقہ بھمبرمیں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی.

 

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بغیر پروٹوکول پرائیویٹ گاڑی میں سفر کی روایت برقرار رکھی۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق عید پر اپنی پرائیویٹ گاڑی استعمال کر ر ہےتھے ۔

 

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نےعید نماز سے قبل والدہ ماجدہ کی قبر پرفاتحہ خوانی کی،درجات بلندی کی دعا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعدچوہدری انوارالحق بچوں بڑوں سے گھل مل گئے۔

 

انہوں نے جملہ شرکاء کو عید کی مبارک دی،انہوں نے کہا کہ عالم اسلام پاکستان،آزادکشمیر،اورسیز کشمیریوں کو عید کی مبارکبادمقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو جلد آزادی نصیب ہو تاکہ وہ بھی آزادفضا میں نماز عید ادا کرسکیں۔

 

وزیراعظم آزادکشمیر نے سنت ابراہیمی ادا کی اور قربانی کا فریضہ ادا کیاوزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے عید کے دوسرے روز مختلف عوامی،زعما،معززین،بلدیاتی نمائندگان،حلقہ بھر سے وفود نے ملاقاتیں کیں،

مختلف مسائل سے آگاہ کیا وزیراعظم نے عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے فوری احکامات صادر فرمائے۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے جملہ سرکاری محکمہ جات کے افسران واہلکاران کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض منصبی دیانت داری سے سرانجام دیں،

 

عوام کو حقیقی معنوں میں حکومتی اقدامات کے ثمرات ملنے چاہیے۔ریاست بھر کے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے،عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے حکومت نے ایسی پالیسیز دی ہیں جن سے تا دیرعوام مستفید ہوگی۔

 

وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے بجلی پانی تعلیم صحت،محکمہ مال و پولیس و دیگر محکمہ جات سے متعلق شکایات سنیں اور انکے حل کے حوالے سے احکامات دیئے۔مختلف وفود نے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خدمات کوسراہا۔۔۔۔

مسائل بھی سنےوزیراعظم بغیرپروٹوکول بھمبرپہنچے