انوارالحق کی بازل نقوی کیجانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت 

انوارالحق کی سید بازل نقوی کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)زادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری ریاض، وزیر لوکل گورنمنٹ و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر حکومت میاں وحید بھی موجود تھے ۔ وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر سینکڑوں افراد کے ہمراہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا ،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر کے ہر شعبے کو ترقی دینگے need base پر تمام سیکٹرز کو فنڈز ایلوکیٹ کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سید بازل علی نقوی متحرک وزیر ہیں انکی اپنے لوگوں کیلیے بڑی خدمات ہیں

انہوں نے پرتپاک استقبال پر وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں کا شکریہ ادا کیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ لچھراٹ میرا حلقہ ہے اس کی تعمیر وترقی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے سہولتیںں سب کو مساوی ملیں گی جو سرکاری ملازم کام نہیں کریگا گھر جائیگا کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حلیف سیاسی جماعت ہے اسکو ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے کہا کہ مل کر آگے بڑھیں گے اور ترقی کاسفر جاری رہے گا۔ قانون ساز اسمبلی اور آئین کے اندر جو مناسب حکم صادر کر سکتا ہے وہ سپریم کورٹ ہے سپریم کورٹ کا ہر فیصلے پر سر تسلیم خم ہے ۔

انہوں نے کہا نظام صرف اسی وقت زندہ رہ سکتا ہے جب وہ کسی آئین و قانون کے تابع چلے گا جب ہم اپنی خواہشات کو مسلط کریں گے تو بقاء کا سفر خطرے میں پڑ جائے گا اور تعمیر وترقی رک جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حلقے کی تعمیر وترقی اور ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ مودی کو بتا دینا چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا انشاءاللہ سرینگر اور مقبوضہ پونچھ اور مقبوضہ جموں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر جیالا ستاروں کی مانند ہے یہ وہ جیالے ہیں جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم انوارالحق کی قیادت میں ریاست میں تعمیر وترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔سید بازل نقوی نے اپنی رہائش آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انوارالحق کی بازل نقوی کیجانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکتسید بازل علی نقویوزیراعظم چوہدری انورالحق