گورنمنٹ بوائزسکول،سرداردوست محمد خان پبلک لائبیری کاافتتاح

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوکی میں سردار دوست محمد خان پبلک لائبیری کا افتتاح

باغ(کشمیر ایکسپریس نیوز) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوکی میں سردار دوست محمد خان پبلک لائبیری کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مغل ایجوکیشن اینڈ ویلفئر سوسائٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار جاوید ایڈووکیٹ تھے جب کہ صدارت سابق ڈی جی لوکل گورنمنٹ سردار گلزمان خان اور سردار یعسوب خان نے کی تقریب سے پرنسیپل ریٹائڑ پروفیسر سردار میر حسین خان ۔سردار رفیق بیگ ۔ڈسٹرکٹ کونسلر سردار طاہر اکبر ۔سردار جہانگیر چغتائی ۔صدر معلم محمد فاروق۔سردار بلال یونس ۔صوبیدار ریٹائر محمد اشرف خان ۔سردار فرخ خلیل۔چوہدری منوراور دیگر نے خطاب کیا

مقررین نے کہا کہ سردار دوست محمدخان نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کیااور آزادی کے بعد آزاد خطے میں تعلیمی میدان میں ان کی کاوشوں سے باغ کالج۔گرلزہائی سکول اور چوکی ہائی سکول جیسے بڑے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا

باغ سے چوکی سڑک کیلئے بھی سردار دوست محمد خان کا بنیاد کردار ہے وہ ایک ویژنری شخصیت کے مالک تھی انھوں نے تحریک آزادی کشمیر ۔آزادی کشمیر میں تعمیر و ترقی۔جہالت کے خاتمے اورعلم کی روشنی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین مزہبی شخصیت کے مالک تھے

ان کے نام سےپبلک لائبیری کا قیام ایک بہترین کاوش ہے اس سے ہمارے کمنام ہیروز کے بارے نئی نسل کو روشناس کروانے میں مدد ملے گی اس لائبیری میں تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیروز کے کارناموں کے ساتھ نئی نسل کیلئے جدید علوم کی کتابیں بھی معیا کی جائیں گی

مقررین نے آزاد کشمیر میں پڑھایا جانے والا نصاب غیرمعیاری اور جانبدارانہ ہے حکمران طبقے کی اس روش سے ریاستی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے تحریک آزادی کشمیر میں بنیادی کردار ادا کرنے اور شہداء کشمیر کو تاریخ کا حصہ نہ بنا کر تاریخ کو مسخ کیا جارہا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نصاب کو درست اور جدید تقاضوں سے ہم انگ کریں

باغچوکیسرداردوست محمد خان پبلک لائبیری کاافتتاحگورنمنٹ بوائزسکول