پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی باڈی کااجلاس

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی باڈی کا اہم اجلاس میڈیا پر بےجا پابندیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(رازق بھٹی) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اہم اجلاس پیر کے روز پارلیمنٹ ہاوس صدر عثمان خان کی زیر صدارت ہوا۔ سیکرٹری نوید اکبر نے ایجنڈا پیش کیا اور مختلف نکات پر بحث ہوئی۔

پی آر اے پاکستان نے متفقہ پر طور حکومت پاکستان، ریاست اور میڈیا مالکان کو واضح کیا ہے کہ معلومات تک رسائی، کوریج کے دوران میڈیا ورکرز کا تحفظ اور آزاد اظہار رائے پر بے جا پابندیاں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی، باڈی نے میڈیا پر بےجا پابندیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی آر اے پاکستان نے میڈیا کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں حکومتی رکاوٹ کی مذمت کی ہے۔ سیاسی کارکنوں کے میڈیا ہاوسز اور صحافیوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے

کہ اپنے کارکنوں کو میڈیا کے فرائض کی انجام دہی میں مداخلت اور بے دباو ڈالنے سے دور رہنے بارے متعلق سمجھائیں۔ دوران کوریج میڈیا مالکان کی طرف سے ضروری حفاظتی سامان فراہم کرنے اور ورکرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

اجلاس میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان پر جھوٹے مقدمے کی بھی پرزور مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کر اس قسم کے مقدمات سے باز رہے۔

اجلاس میں پی آر اے کی ممبر سازی اور ممبران کی لسٹ کی اسکروٹنی کے لئے کمیٹی کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی باڈی کااجلاسپی آر اے