میرپور ،اندھے قتل کی واردات ٹریس ، 02ملزمان گرفتار

میرپور ،اندھے قتل کی واردات ٹریس ، 02ملزمان گرفتار

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)تھانہ پولیس تھوتھال نے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے 02ملزمان گرفتار کرلیے،

ترجمان پولیس کے مطابق 25نومبر 2024کو سیکٹر ایف ون میرپور سے ایک خاتون عظمت بی بی عمر 60/65سال کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی۔جس پر ایس ایس پی ضلع میرپورخاور علی شوکت،ڈی ایس پی سٹی میرپورچوہدری عنصر علی،ایس ایچ او تھانہ پولیس تھوتھال پولیس نفری موقع پر پہنچ کر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹرکیا گیا۔

ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے چوہدری عمران احمد افسر مہتمم تھانہ پولیس تھوتھال کی سربراہی میں ہمراہ محمد نوید سراج ASI، ابرار کیانی IHC، عامر راجہ DFC، ذوالفقار علی DfC محمد اشرف FC اور میسر علی،زبیر حسین شاہ ٹیکنیکل سٹاف کو اندھے قتل کیلئے ٹیم تشکیل دی۔

جس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے وقوعہ کے چند دنوں کے اندر اندر اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کیا اور وقوعہ میں شامل 2 ملزمان محمد فریاد چوہدری ولد عبدالکریم چوہدری قوم گجر سکنہ کھجورلہ ڈاکخانہ خاص تحصیل کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی کو علاقہ پاکستان راولپنڈی سے جبکہ محمد اشفاق ولد عبدالمجید قوم کمیانہ آرائیں سکنہ نور شاہ تحصیل و ضلع ساہیوال کولاہور سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد ہی وقوعہ کے اصل حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے جبکہ مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فون بھی ملزمان سے برآمد کرلیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے افسر مہتمم تھانہ پولیس تھوتھال اور تفتیشی ٹیم کو کامیاب تفتیش پر شاباش دی اور اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس بہترین تفتیش اور مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے اس وقوعہ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جائیگا عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے

02ملزمان گرفتاراندھے قتل کی واردات ٹریستھانہ پولیس تھوتھالمیرپور