اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی چنار فری ڈائیلسز سنٹر سماہنی آمد
سماہنی (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر حسام ساجد اور تحصیلدار محمد عثمان کی چنار فری ڈائیلسز سنٹر سماہنی آمد، چنار فری ڈائیلسز سنٹر سماہنی کے عہدے داران نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے
اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حسام ساجد اور تحصیلدر محمد عثمان نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی چنار فری ڈائلسز سنٹر سماہنی کے سرپرست پرنسپل ریٹائرڈ محمد حسین اور دیگر عہدیداران نے انہیں مختلف وارڈز و شعبوں کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی
اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حسام ساجد نے مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر سہولیات کے بہترین معیار کی تعریف کی انہوں نے برانچ پر تعینات تمام سٹاف اور معاون عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں
انہوں نے چنار فری ڈائلسز سنٹر سے تعاون کرنے والےتمام مکاتب فکر کے افراد اور اوورسیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گردوں کے امراض میں مبتلا افراد تکلیف اور مالی مشکلات سے دوچار رہتے ہیں
ضلع بھمبر میں گردوں کے مریضوں کے لئے فری ڈائیلسز اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت چنار فری ڈائلسز سنٹر مہیا کر رہا ہے جو لائق تحسین ہے اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حسام ساجد اور تحصیلدار محمد عثمان نے ڈائیلاسز سنٹر سماہنی برانچ کی بلڈنگ تعمیر کے لئے زمین فراہمی کے لئے مکمل تعاون و معاونت کا یقین دلایا,،
چنار فری ڈائیلسز سنٹر کے عہدیداران کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر حسام ساجد اور تحصیلدار محمد عثمان کو امب دا بوٹا کتاب گفٹ دی گئ، اس موقع پر چنار فری ڈائیلسز سنٹر سماہنی کے عہدیداران راجہ محمد فاروق، خالد حسین، چوہدری طاہر محمود، باو عطا میراں، راجہ عبدالرحیم، راجہ ظفر اقبال، راجہ ارشاد خان، میڈیا نمائندگان سرپرست اعلیٰ کشمیر پریس کلب سماہنی چوہدری فضل الرحمٰن، شجاعت اقبال بھی موجود تھے