ایکشن کمیٹی کا بڑا اعلان،تمام انٹری پوائنٹس کل سے بند 

عوامی ایکشن کمیٹی کا بڑا اعلان ، تمام انٹری پوائنٹس کل سے بند

راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا بڑا اعلان کل 11 بجے تمام انٹری پوائنٹس بند کرنے کا اعلان اور انٹری پوائنٹس کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج سے انٹری پوائنٹس کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ،

آج صبح 11 بجے تک ہڑتال میں نرمی کا اعلان ، جمعہ کی سہ پہر 3 بجے سے ہفتہ کی صبح 11 بجے تک دوکانیں کھلی رہیں گی عوام اس دوران اشیاء خوردونوش کی خریداری کر لیں ،

آج 7 ستمبر کو دن 11 بجے سے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا جس کے بعد تمام اضلاع سے انٹری پوائنٹس کی طرف لانگ مارچ کریں گے

آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی ہے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات نا کام جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کو صدارتی آرڈیننس کی منسوخی اور اسیران حق کی رہائی سے مشروط کر دیا ہے

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے آج آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے تمام انٹری پوائنٹس بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور صدارتی آرڈیننس منسوخی کیا جائے

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر کھائی گلہ میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سردار عمر نذیر کشمیری اور ان کے ساتھیوں نے راولاکوٹ سے پیدل چل کر کھائی گلہ کے جلسے میں شرکت کی ہے

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر کھائی گلہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے مظاہرہ میں انجمن تاجران عوام علاقہ سول سوسائٹی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی قبل ازیں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی

شرکاء ریلی صدارتی آرڈیننس کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے شرکاء ریلی نے شہر کی تمام معروف شاہرات کا چکر لگانے کے بعد کھائی گلہ کے میلاد چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کرلی تاہم طلباء و طالبات اور مریضوں سفری سہولیات دی گئی ہیں

اس دوران انتظامیہ کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا مقررین نے کہا کہ کالے قانون کی منسوخی اسیران کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری تک ہماری جہدو جہد جاری رہے دیگر شہروں میں مزدور طبقہ کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے اور عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں ۔۔۔۔۔

ایکشن کمیٹی کا بڑا اعلانتمام انٹری پوائنٹس کل سے بند