ایکشن کمیٹی کی جدوجہد کامیاب،صدراتی آرڈیننس واپس
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مسلسل جدوجہد کے بعد حکومت اور کمیٹی کے مابین معاملات طے پا گئے۔ کشمیر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا، تمام گرفتار اسیران کو رہا کر دیا گیا، اور بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے 36 اقساط کی سہولت فراہم کی گئی۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومتی نوٹیفکیشن وصول کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اہم معاہدے کی تفصیلات درج ذیل ہیں
گرفتار اسیران کی رہائی: تمام افراد فوری رہا کر دیے جائیں گے۔
صدارتی آرڈیننس کی واپسی: عوامی مطالبے کے مطابق آرڈیننس منسوخ کر دیا گیا۔
ملازمین کی بحالی: برخاست ملازم صہیب عارف کو فوری طور پر بحال کیا جائے گا۔
زخمیوں کا معاوضہ: زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
آٹے کی کوالٹی اور مقدار: آٹے کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے گا اور الاٹمنٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔
طلبہ یونین کے انتخابات: طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
بجلی بلوں کی رعایت: 5KV کنکشن کا بل 5 روپے سے 10 روپے تک مقرر کیا جائے گا۔
حکومت نے زخمیوں کے لیے معاوضے کی ادائیگی اور عوامی مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کمیٹی نے اس پیش رفت کو عوام کی بڑی کامیابی قرار دیا اور مذاکرات کی کامیابی پر اظہارِ اطمینان کیا۔