کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن رنگ لائیں گی،انوار الحق 

کشمیری عوام کی قربانیاں ایک دن رنگ لائیں گی،وزیر اعظم انوار الحق

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم انسانی حقوق کا دن ہمیں ان اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے اس دن عالمی امن اور انسانی ترقی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کا امتحان ہیں۔ انسانی حقوق کا تحفظ تمام اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس دن کو ہمیں ان مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے جو مقبوضہ کشمیر میں جاری ہیں۔

جدوجہد آزادی کے لیے جان ، مال عزت و آبرو کی قربانیاں دینے والو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام نہ صرف اپنی آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں

بلکہ وہ انسانی حقوق کے ان بنیادی اصولوں کے تحفظ کی جدوجہد کر رہے ہیں جن کی ضمانت اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدامات کے بعد انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید شدت آئی ہے،جو کہ افسوسناک امر ہے عالمی برادری کو اس صورتحال پر فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت کشمیری عوام کے بنیادی انسانی و جمہوری حقوق کے تحفظ اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے عالمی سطح پر اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنائے گی۔ ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرسرپیکار تنظیموں اور انصاف پسند اقوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مؤثر آواز بنیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کے کشمیریوں اور پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور کشمیری عوام کی آزادی اور حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ایک دن رنگ لائیں گی اور آزادی کا خواب حقیقت بنے گا۔انھوں نے ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالیوں بارے دنیا کو آگاہ رکھنے کے لیے موثر کردار ادا کریں ۔

 

کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن رنگ لائیں گی،انوار الحق

انسانی حقوق کا عالمی دنانوار الحقکشمیریوں کی قربانیاں ایک دن رنگ لائیں گیوزیراعظم چوہدری انورالحق