ہر انسان کو برابری،عزت اورانصاف کاحق حاصل ہے،صبا صادق

ہر انسان کو برابری،عزت اورانصاف کاحق حاصل ہے،صبا صادق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے کہا ہے کہ یومِ حقوقِ انسانی ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہر انسان کو برابری، عزت، اور انصاف کا حق حاصل ہے۔ یہ دن صرف ایک موقع نہیں بلکہ ایک عہد ہے کہ ہم ایسے معاشرے کی تعمیر کریں جہاں کسی کے ساتھ مذہب، رنگ، نسل یا جنس کی بنیاد پر امتیاز نہ ہو۔

دنیا بھر میں بہت سے لوگ، جیسے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم، اپنے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کی تکلیف ہمیں ہماری ذمہ داری کا احساس دلاتی ہے کہ ہم انصاف اور انسانیت کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہپ اکستان میں ہم کمزور اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ایک مضبوط اور شفاف نظام ہی سب کے حقوق کا ضامن بن سکتا ہے۔ آئیے آج ہم عہد کریں کہ مل کر ایسے اقدامات کریں گے جو انسانیت، مساوات، اور اتحاد کو فروغ دیں۔”

انسانی حقوق کا عالمی دنسیکرٹری پارلیمانیصبا صادقعزت اورانصاف کاحق حاصل ہےگےہر انسان کو برابری