مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیراعظم پاکستان دختر مشرق قائد انقلاب محترمہ بینظیر بھٹو شھید کا 71,واں یوم پیدائش ملک کے چاروں صوبوں سمیت ریاست جموں و کشمیر کی طرح پوری دنیا میں آج بروز جمتہ المبارک انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و جذبے سے منایا گیا آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے بڑے چھوٹے شہروں قصبوں دیہاتوں میں اپنی محبوب قائد محترمہ بینظیر بھٹو شھید کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر پروقار تقریبات میں انکی قومی و عالمی خدماتِ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا مرکزی تقریب دارلحکومت مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کے سپیکر چیمبر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر تھے سالگرہ کی تقریب میں وزراءکرام میاں عبد الوحید سید بازل علی نقوی ،چوہدری قاسم مجید ،امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر ڈویژنل صدر جہانگیر خان مغل سابق چیئرمین ڈیم اسد حبیب اعوان ،محترمہ شگفتہ نورین کاظمی ،ممبران ضلع کونسل چوھدری اعجاز اقبال چوہدری مراد،عظمت اعوان کے علاوہ راجہ فہد جمیل ،راجہ فاروق راجہ اشتیاق ،سردار دانش ،چوھدری بلاول ،فرحان اکرم سردار نواز محسن کھوکھر سمیت بڑی تعداد میں جیالوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر میاں عبدالوحید ،سید بازل علی نقوی ،شوکت جاوید میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے محترمہ بینظیر بھٹو تاریخ عالم کا چمکتا ستارہ اور پاکستانی کشمیری قوم کی خوداری کی ضمانت مظبوط وفاق کی علامت تھیں محترمہ بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستانی کشمیری عوام بلکہ دنیا بھر کی انسانیت کیلئے رول ماڈل اور تہذیبوں کے درمیان کشیدگی روکنے میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے کوہ ہمالیہ جیسا کردار تھیں انکی لازوال جدوجھد فرسودہ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا وطن پرستی پر اپنی چار نسلوں کو قربان کرنا انکی منفرد عالمی اعزاز ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو شھید آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے ساتھ عالمی امور پر دسترس رکھنے والی زیرک روشن خیال ترقی پسند افکار عوام دوست فلسفہ سیاست کے کرہ ارض میں عزت و تکریم حاصل کی پاکستانیت کو چار چاند لگائےقائد انقلاب محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے گیارہ سالہ بد ترین مارشلا میں مادر جمہوریت محترمہ نصرت اور وفادار نظریاتی جانثا۔روں سے مل کر انتھک جدوجھد کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور جلاوطنی کی اذیتوں
کا بہادری سے مقابلہ کیا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور ناقابل تسخیر دفاع کیلئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور محترمہ بینظیر بھٹو شھید میزائل ٹیکنالوجی سے افواج پاکستان کو لیس کیا
قائد انقلاب محترمہ بینظیر بھٹو شھید قومی اسمبلی میں پہلی بار نوابزادہ نصر اللہ خان کی قیادت میں تمام سیاسی پارٹیوں کے منتخب ممبران اسمبلی و سینیٹ پر مشتمل کشمیر کمیٹی تشکیل دی پہلا ویمن پولیس سٹیشن ، ویمن بنک قائم کیا خواتین کو بلا تخصیص بے عالمی شہرت یافتہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اجراء کیاکشمیریوں کی نمائندگی کیلئے حریت کانفرنس کی قیادت کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ دلوانا، وزارت خارجہ میں دونوں اطراف کی قیادت کو بریفنگ دلوانے کے علاوہ مکہ ڈیکلریشن کانسا بلانکا کانفرس کی کامیابی اور مسلئہ کشمیر پر جاندار سفارتی حمایت کا حصول پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر منانے اور پوری قوم کو متحد کرنا دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کی مدبرانہ قیادت اور اہل کشمیر سے عقیدت کی روشن مثالیں ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے ساری زندگی پاکستان کے وقار، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ وفاق صوبائی تعصب کا خاتمہ، دہشت گردی لا قانونیت انتہا پسندی عدم برداشت فرقہ واریت روکنے پر قربان کر دی۔ بینظیر بھٹو کے یوم ولادت باسعادت پر خراج تحسین محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جلاؤ گھیراؤ کے ذریعے بغاوت اور پاکستان کے خلاف محلاتی سازشوں کو ناکام اور ان کے ماسٹر مائنڈ منفی قوتوں کو پسپا کرنے کیلئے صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کیا پاکستان پیپلز پارٹی اسلام ہمارا دین، جمہوریت ہماری سیاست، سوشل ازم ہماری معشیت، طاقت کا سرچشمہ عوام اور شہادت ہماری منزل کے رہنما اصولوں کی مضبوط بنیادوں کی فلک بوس عمارت پر قائم ہےبلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں سینتالیس ستاسی کے جھنجھٹ کے بغیر غیر متنازعہ مینڈیٹ کیا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی لازوال قربانیوں ان گنت کارناموں کے ادھورے مشن کی تکمیل اور اہلیت صلاحیت اور تربیت کی بناء پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مستقبل میں دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک، مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے جابرانہ قبضہ سے آزاد کرانے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شھید کی 71 ویں سالگرہ کے تاریخ ساز دن کے موقع پر عزم، خواتین کو بلا تخصیص، عالمی شہرت یافتہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اجراء کیا،