انٹرنشنل امناءالاقصی کانفرنس،وزیر اطلاعات استنبول پہنچ گئے

دوسری انٹرنشنل امناء الاقصی کانفرنس،وزیر اطلاعات استنبول پہنچ گئے

استنبول(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد محمد مظہر سعید شاہ دوسری انٹرنشنل امناء الاقصی کانفرنس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے.

اس عظیم الشان عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے چار سو مندوبین کو مدعو کیا گیا ہے۔ آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دوسری انٹرنشنل امناء الاقصی کانفرنسم یں پاکستان اور آزاد کشمیر کی طرف سے نمائندگی کررہے ہیں۔

استنبول پہنچے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی بھائیوں اور ہمارے درمیان سب سے مضبوط رشتہ ایمان کا رشتہ ہے جو دنیا کے تمام رشتوں سے مضبوط اور قریب ترین ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان امت واحدہ ہیں، ایک جسم کی مانند ہیں جسم کے ایک حصے کو تکلیف پہنچے تو سارا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم فلسطینی عوام کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اسرائیل کی پشت پناہی کررہی ہیں لیکن بدترین مظالم کے باوجود وہ فلسطینی عوام کے پائیہ استقلال میں لغزش نہ لا سکیں۔ ہم فلسطینی عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا معاملہ ایک ہے،دونوں قومیں پون صدی سے ظلم وستم کا شکار ہیں۔ان شاءاللہ جلد کشمیر و فلسطینی قوم اپنی آزادی کی منزل کو پالیں گے۔

 

پیر محمد مظہر سعید شاہترکیدوسری انٹرنشنل امناء الاقصی کانفرنسوزیر اطلاعات استنبول پہنچ گئے