شیخ زاید ایوارڈ 2024، ڈاکٹر اقبال چوہدری کے نام

پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کو شیخ زاید بین الاقوامی ایوارڈ 2024 سے نواز دیا گیا

 

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان کے نامور محقق و سائنسدان اور اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل اور ممتاز پاکستانی سائنسدان، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو ہربل و روایتی بوٹیوں پر مبنی طب کے شعبے میں ان کی غیرمعمولی اور نمایاں علمی کامیابیوں کے اعتراف میں شیخ زاید بین الاقوامی ایوارڈ 2024 برائے روایتی، تکمیلی، اور متبادل ادویات( ٹی سی اے ایم ) سے نوازا دیا گیا

کامسٹیک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایوارڈ کی تقریب متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں منعقد ہوئی جس میں نمایاں سائنسدانوں، روایتی ادویات کے ماہرین سمیت متحدہ عرب امارات کی وزرات خارجہ کے سابق رکن طارق الہیدان،وائس چانسلر جامعہ ڈاکٹر افشار عالم,اور چین کی تیانجن یونیورسٹی برائے روایتی چینی ادویات کے پہلے ٹیچنگ ہسپتال کے صدر پروفیسر وانگ جنگوئی شامل تھے۔

یہ ایوارڈ ان کی روایتی، ہربل اور جڑی بوٹیوں سے بننے والی ادویات کے شعبے میں اعلی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا شیخ زاید بین الاقوامی ایوارڈ برائے روایتی اور تکمیلی طب دنیا کا پہلا عالمی اعزاز ہے جو اس شعبے کی تمام خصوصیات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ماہرین کی خدمات کے بدلے دیا جاتا ہے۔

پروفیسر اقبال چوہدری کی رویتی ہربل ادویات پر پر مبنی طب میں انقلابی خدمات اور علمی کامیابیاں ان کے کام کو عالمی سطح پر پذیرائی دلانے کا باعث بنی ہیں۔ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کی انفرادی کامیابیوں کا اعتراف ہے بلکہ جدید صحت عامہ میں روایتی طب کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے