سانحہ ڈی چوک کے شہدا کیلئے ریاست گیر دعائیہ تقریبات 

سانحہ ڈی چوک کے شہدا کیلئے ریاست گیر دعائیہ تقریبات

ہجیرہ / عباسپور / راولاکوٹ / مظفر آباد / نیلم / کوٹلی/ میرپور / بھمبر / پلندری / حویلی / باغ / ہٹیاں بالا(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر تحریک انصاف آزادکشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی ہدایت پر سانحہ ڈی چوک کے شہدا کیلئے ریاست گیر دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا

جن میں ممبران گورننگ باڈیز ، ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل و حلقہ جات کی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعائیہ تقریبات میں ڈی چوک سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اپنی آبائی تحصیل ہجیرہ کے مقام پر دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ سانحہ ڈی چوک پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ سانحہ فاشسٹ حکومت کی اقتدار کی ہوس کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح مینڈیٹ چور حکومت نے اپنا اقتدار بچانے کیلئے نہتے کارکنان کو گولیوں سے چھلنی کیا ،

پی ٹی آئی اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولے گی اور نہ بھولنے دے گی ، گولی کیوں چلائی ؟ حساب لے کر رہیں گے۔ عمران خان امت مسلمہ کا عظیم لیڈر ہے ، ہماری نسلوں کیلئے جیل کاٹ رہا ہے ، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔

پاکستان میں سیاسی استحکام کیلئے عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی ناگزیر ہے تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا کے ایصال کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اپنے شہدا کے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جعلی و فاشسٹ حکومت سے سانحہ ڈی چوک کا حساب لیکر دم لیں گے۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ قائد پاکستان کی ہدایت پر ریاست گیر دعائیہ تقریبات کا انعقاد یقینی بنا کر کارکنان نے پارٹی کے ساتھ اپنی لازوال وابستگی کا ثبوت دیا ۔

مشکل دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے والے قائدین و کارکنان قیمتی اثاثہ ہیں ، پارٹی ایسے قائدین و کارکنان کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے کر مینڈیٹ چور حکومت کو سنہری موقع دیا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں ۔

مذاکرات کو پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھا جائے ، پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے ، سیاسی اسیران کو فوری رہا کیا جائے ۔ سانحہ ڈی چوک اور نو مئی واقعات کی آزادانہ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو حقائق عوام کے سامنے لائے۔

پاکستان تحریک انصافپی ٹی آئیسانحہ ڈی چوک کے شہدا کیلئے ریاست گیر دعائیہ تقریباتسردار عبد القیوم نیازی