جموں و کشمیر لبریشن لیگ ضلع میرپور کا ووکر کنونشن

جموں و کشمیر لبریشن لیگ ضلع میرپور کا ووکر کنونشن

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز) کشمیر پریس کلب میرپور میں جموں و کشمیر لبریشن لیگ ضلع میرپور کے ووکر کنونشن کی مرکزی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا،

تقریب میں مرکزی جنرل سیکرٹری دلاور خان، مرکزی آرگنائزر لبریشن لیگ یورپ و مڈل ایسٹ چوہدری محمد نجیب افسر، بزرگ رہنما محمد اسلم آسی، مرکزی نائب صدر محمد عارف آزاد، ڈاکٹر محمد افتخار مغل، چوہدری شوکت علی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر میرپور آصف جرال،سٹی صدر عرفان الحق سمیت سیاسی سماجی شخصیات و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کنونشن ضلع میرپور اور سٹی کی نو منتخب عہدیداروں سے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد دلاور خان نے لیا،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان خصوصی چیف آرگنائزر چوہدری نجیب افسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن لیگ کو نظریہ کی بنیاد پر جوائن کیا، یہ واحد ریاستی جماعت ہے جو سہولت کار یا وظیفہ خور نہیں ہے سہولت کاروں نے ستر سالوں سے اپنے مفادات کا تحفظ اور عوامی حقوق پر سودا بازی کرتے رہے

لبریشن لیگ کا آج فرض ہے غیر ریاستی جماعتوں اور انکے سہولت کاروں کو انکے انجام کو پہنچائے، آمدہ انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، قائدین نے جو ذمہ داری دی ہے یورپ برطانیہ میں نئے انداز میں جماعت کو مظبوط و فعال کروں گا،

عوامی حقوق کی تحریک میں تارکین وطن نے بھرپور کردار ادا کیا تارکین وطن ہر شبعہ زندگی میں انتہائی اہم ہیں، تقریب سے جنرل سیکرٹری دلاور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں کے اندر وہ واحد جماعت ہے جو نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوئی،

اس وقت ریاست بھر میں عوامی حقوق کی تحریک کی جدوجہد عروج پر ہے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہو گا کہ لبریشن لیگ کا روز اول سے یہی موقف رہا تحریک میں جبر بربریت کے باوجود عوامی حقوق کا تحفظ کیا، واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی تحریک میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی،

آج مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کی جارہی ہے مگر کوئی جاندار آواز نہی آٹھ رہی کارکنان جماعت کو مظبوط کریں نجیب افسر ایک با صلاحیت شخصیت ہیں انکی تقرری سے جماعت کو نئی روح ملے گی،

کشمیریوں سے بڑھ کر کوئی پاکستان کی سلامتی کا خواہ نہیں ہے مظبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے، متاثرین منگلا ڈیم کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، تقریب سے مرکزی نائب صدر محمد عارف آزاد، سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتخار مغل، آصف جرال ضلعی چئیرمین، پروفیسر عبدالرحمن،نے بھی خطاب کیا

مقررین نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں کا ریاست بھر میں سے بوری بستر گول کریں ہماری جنگ افواج پاکستان کے خلاف نہی ہے نظریہ خورشید ہی تحریک آزادی کشمیر کا ضامن ہے، تقسیم کشمیر کسی صورت قبول نہیں ہو گی،

کارکنان جماعت کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،کشمیری متحد ہو کر ایک لائحہ عمل مرتب کریں، موجودہ اسمبلی، ووٹ کا حق بلدیاتی نظام شاہراہ جموں شاہراہ نیلم کے ایچ خورشید کے تحفے ہیں، حق ملکیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے تقریب کے آخر میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا

جموں و کشمیر لبریشن لیگ ضلع میرپور کا ووکر کنونشنمیرپور پریس کلب