سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیرکا چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ

سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیرکا چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز ) اساتذہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد،3جولائی 2024کو یوم تشکر یا احتجاج فیصلہ حکومت کرے گی، سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر نے اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا، ریاست کے موجودہ حالات احتجاج کے متحمل نہیں ہو سکتے، اساتذہ مہذب پیشہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ریاست کے معاملات کو درست سمت میں چلانے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ تیار ہیں، اساتذہ برادری ریاست میں افراتفری کے ماحول کو پروان چڑھانے کے حق میں نہیں، ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی سمیت جملہ فورمز سے تسلیم شدہ ہے، حکومت آزادکشمیر نے پچھلے سال بجٹ میں اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے کہ اگلے بجٹ میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے معاملات کے یکسو کر دیا جائے گا،بھمبر سے لے کر تاؤ بٹ تک اساتذہ کے نمائندگان بیس کیمپ کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اورحکومت آزادکشمیر کی جانب سے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے عمل کو خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اساتذہ آزادکشمیر کے دیرینہ حل طلب مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے نمائندہ اجلاس مرکزی صدر سردار تاسف شاہین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر سردار تاسف شاہین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات حل نہ کیے گئے تو 3جولائی سے احتجاج کیلئے ضلعی سطح پر مشاورت کیلئے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرتے ہوئے ریاست میں احتجاج کی فضا کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، سردار تاسف شاہین کا کہنا تھا کہ ریاست کے موجودہ حالات اس بات کا متحمل نہیں ہو سکتے، اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ اپ گریڈیشن ہے، جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ 3جولائی کو آزادکشمیر بھر کے اساتذہ اظہار تشکر منائیں نہ کہ احتجاج کیلئے مظفرآباد کا رخ کریں۔

چارٹر آف ڈیمانڈسکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیرعملدرآمد کا مطالبہ