سعودی عرب کوفیفاء2034 کےانعقادکااعزاز،جدہ میں تقریب 

سعودی عرب کو فیفاء2034 کے انعقاد کا اعزاز،جدہ میں شاندار تقریب

جدہ(معروف حسین)سعودی عرب کی خوشیوں میں پاکستانیوں کی بھرپور شرکت اور سعودی عرب کو خراج تحسین ہمارے حوصلوں کو بلند کرتا ہے کہ ہماری خوشیوں میں ہمیشہ شانہ بشانہ اسلامی ملک پاکستان ہے

یہ بات جدہ میں پاک سعودی بزنس کمیونٹی کے شاندار تقریب جو سعودی عرب کو فیفاء2034 کے انعقاد کا اعزاز ملنے پر سجائی گئی تھی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے پر جوش پاکستانی اور بڑی تعداد میں مقامی سعودی موجود تھے،

سعودی بزنس مین اور مختلف اداروں میں موجود سعودی نوجوانوں نے اپنی تقاریر میں کہا انہوں نے کہا کہ فیفاء 2034 ء سعودی نوجوانوں، تمام دنیا کے فٹبال شائیقین کو اپنی طرف راغب کرتا ہے اورآج کی صورتحال میں یہ سعودی عرب ہی ہے جو اتنا بڑا ٹورنامنٹ کے بہتر انتظامات کرسکتا ہے

، یہاں کی سیکورٹی، انتظامات سے کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، سعودی مقررین نے کہا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں منتظمین کا انہوں نے اتنی شاندار تقریب سجائی اور ہمیں دعوت دی۔ تقریب میں خصوصی طور پنجاب کے سابق وزیر صحت اور ہلال احمر پاکستا ن کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی نے شرکت کی

اور کہا کہ سعودی عرب کی ہرخوشی پاکستان کی خوشی ہے ، سعودی عرب سے پاکستان کے رشتے پاکستان کی افرادی قوت، کشمیر پالیسی، ہر قدم پر پاکستان کی معیشت کو سہارہ دینے والے ملک سے ہمارے رشتے روز بروز مضبوط ہورہے ہیں

ولی عہد محمد بن سلمان کا ویثرن اسوقت دنیا میں سعودی عرب کو ہر محاذ پر پہلے نمبر پر لارہا ہے، تقریب میں سعودی مہمانوں کے ہمراہ خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا، تقریب کے منتظم عقیل آرائین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اور کہاکہ سعودی بھائیوں کی خوشی ہماری خوشی ہے ہم یک جان دوقالب ہیں تقریب کے دوران سعودی مہمان پاکستان اور سعودی عرب کے جھنڈے لہراتے رہے۔ تقریب میں پاکستانیوں کے مختلف فورمز کے عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے منظور ملک حسین اعوان، سردار اقبال ودیگر نے خطاب کیا تقریب کے اختتام پرپرتکلف عشایہ دیا گیا۔

 

سعودی عرب کوفیفاء2034 کےانعقادکااعزاز،جدہ میں تقریب

پاک سعودی بزنس کمیونٹی کے شاندار تقریبجدہ میں تقریبسعودی عرب کوفیفاء2034 کےانعقادکااعزاز