سانحہ اے پی ایس پشاور،گورنمنٹ ڈگری کالج برنالہ میں تقریب

سانحہ اے پی ایس پشاور،گورنمنٹ ڈگری کالج برنالہ میں تقریب

برنالہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں گورنمنٹ ڈگری کالج برنالہ تحصیل برنالہ ضلع بھرمیں دعایئہ تقریب ہوئی۔

میجر جنرل ضیاء الحق گورنمنٹ ڈگری کالج برنالہ میں مارننگ اسمبلی (08:30 تا 09:00) میں تلاوت کلام پاک اور نعت بحضور سرور کونین ﷺ کے بعد پرنسپل پروفیسر خالد محمود نے آج کے دن کی مناسبت سے طلباء سے گفتگو کی-

پرنسپل نے طلباء کو سانحہ اے پی ایس پشاور کی تفصیلات اور دشمن کے مذموم مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا- بعد میں سال دوم کے طالب علم حافظ محمد اویس نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے درجات کی بلندی اور پاکستان کے استحکام کے لئے دعا کی- اساتذہ پروفیسر صاحبان اور طلباء نے ملکر قومی ترانہ پیش کیا

پشاور میں 16 دسمبر 2014 کوبزدل مکار دشمن نے معصوم بے گناہ طالب علموں کو سکول میں داخل ہو کر شہید کیا تھا،ننھے شہیدوں کی یاد میں آرمی پبلک سکول پشاور کےشہیدوں کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

شہداء کی درجات بلندی لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔پاکستان و ریاست آزادکشمیر کی ترقی و نیے جذبے سے آگے بڑھ کر دشمن سے مقابلہ کاعہد کیا گیا

16دسمبرسانحہ اے پی ایس پشاورسانحہ اے پی سیسقوط ڈھاکہگورنمنٹ ڈگری کالج برنالہ میں تقریب