میرپور پولیس ان ایکشن ،چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد

میرپور پولیس ان ایکشن ،چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)میرپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 330بوتل شراب، 06 کین میں موجود 150لیٹر خالص الکوحل برآمد، بیٹ بن خرماں کی حدود میں دوکان کا تالہ توڑ کر چوری کرنے والا ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

راشد حبیب افسر مہتمم تھانہ پولیس ڈڈیال نے ڈڈیال کے نواحی علاقے تھب میں ایک گھر میں قائم شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزم بشارت حسین کے قبضہ سے 330 بوتل شراب،6 کین میں موجود 150 لیٹر خالص الکوحل کی برآمدگی پر گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

برآمد شدہ خالص الکوحل سے 1500 بوتل شراب تیار کی جاسکتی ہیں۔جبکہ عمران سید بیٹ افسر بن خرماں نے کاروائی کرتے ہوئے چندروز قبل بن خرماں بازار واقع علی شان ملک شاپ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہو کر دوکان کے غلہ سے 30ہزار روپے چوری کرکے بھاگ جانے والینامعلوم ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم اسلم عرف پاشا قوم شمسی چنگڑ ساکن فیصل آباد کو گرفتار کر تے ہوئے مال مسروقہ کی برآمدگی بھی کی گئی ہے۔

اس موقع پر خاور علی شوکت ایس ایس پی میرپور نے ہر دو کامیاب کاروائیوں پر تفتیشی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا عندیہ دیا اور عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ارد گرد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں کسی بھی مشکوک سرگرمی کے نتیجہ میں فوری طور پر مددگار 15 یا مقامی تھانہ پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے

جرائم پیشہ عناصرچور گرفتارمال مسروقہ برآمدمنشیات برآمدمیرپور پولیس ان ایکشن