چوہدری غلام عباس کی57 ویں برسی ،مزار پر قرآن خوانی

چوہدری غلام عباس کی57 ویں برسی ،مزار پر قرآن خوانی

راولپنڈی(کشمیر ایکسپریس نیوز)رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی کے موقع پر فیض آباد راولپنڈی میں ان کے مزار پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

قرآن خوانی کی تقریب میں مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء، میڈم شمیم علی ملک، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ اسلم،میجر (ر)سردار نصر اللہ خان، رہنما مسلم کانفرنس سردار عثمان علی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر لبریشن سیل نجیب الغفور خان، سردار مشتاق نیئر، ساجد قریشی ایڈووکیٹ، سردار عابد رزاق، پیر سید بصیر گردیزی،سردار عاصم عباسی، سردار اورنگزیب خان، راجہ عبدالجبار، راجہ لطیف حسرت، سید جاوید شاہ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کے درجات کی بلندی،امت مسلمہ کے مابین اتحاد،کشمیر و فلسطین کی آزادی شہدائیمسلح افواج پاکستان اور شہداء تحریک آزادی کشمیر کے درجات کی بلندی کیلیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

چوہدری غلام عباس کی57 ویں برسیرئیس الاحرارسرداد عتیقمزار پر قرآن خوانیمسلم کانفرنس