رئیس الاحرارکشمیری مسلمانوں کے حقوق کے پاسبان تھے،پیر مظہر

رئیس الاحرارکشمیری مسلمانوں کے حقوق کے پاسبان تھے،پیر مظہر

مظفر آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے پاسبان تھے،

کشمیر کے مسلمانوں میں سیاسی بیداری پیدا کرنے میں چوہدری غلام عباس کا کلیدی کردار رہا،چوہدری غلام عباس نے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے تشخص ووقار کو بلند کیا۔

وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کا رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ چوہدری غلام عباس نے کشمیری مسلمانوں کے حقوق کیلئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، قائداعظم محمد علی جناح نے رئیس الاحرار کو کشمیر میں اپنا نمائندہ مقرر کیا تھا،

محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ رئیس الاحرار کی تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

چوہدری غلام عباسرئیس الاحراررئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی