قائداعظم بین الصوبائی گیمز،فٹبال فائنل سندھ کامیاب

قائداعظم بین الصوبائی گیمز: دلچسپ فٹبال فائنل میں سندھ کی ٹیم کامیاب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں سندھ اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے مابین فٹبال کا دلچسپ فائنل کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں اضافی وقت میں سندھ کی ٹیم نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کو شکست دے دی۔

 

فائنل میچ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کانٹے دار مقابلے سے بھرپور لطف اٹھایا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ، اور دیگر معززین نے بھی یہ میچ دیکھا۔ شائقین نے سندھ فٹبال ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر دل کھول کر داد دی۔

 

یہ میچ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے جوش و خروش کا مظہر تھا بلکہ بین الصوبائی کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہوا۔ قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والی ٹیمیں نہ صرف اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہیں بلکہ قومی اتحاد اور کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

فٹبال فائنل سندھ کامیابقائداعظم بین الصوبائی گیمز